🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4228. -- باب: : المكاتب عبد ما بقي عليه درهم
-- باب: مکاتب اس وقت تک غلام ہی رہتا ہے جب تک اس پر (مالِ کتابت کا) ایک درہم بھی باقی ہو۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21640
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا زِيَادُ بْنُ الْخَلِيلِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا نَسْمَعُ مِنْكَ، فَتَأْذَنُ لِي فَأَكْتُبُهَا؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَكَانَ أَوَّلَ مَا كَتَبَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ:" لَا يَجُوزُ شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ وَاحِدٍ، وَلَا بَيْعٌ وَسَلَفٌ مَعًا، وَلَا بَيْعُ مَا لَمْ يُضْمَنْ، وَمَنْ كَانَ مُكَاتَبًا عَلَى مِائَةِ دِرْهَمٍ فَقَضَاهَا كُلَّهَا إِلَّا عَشَرَةَ دَرَاهِمَ فَهُوَ عَبْدٌ"، أَوْ" عَلَى مِائَةِ أُوقِيَّةٍ فَقَضَاهَا كُلَّهَا إِلَّا أُوقِيَّةً فَهُوَ عَبْدٌ". كَذَا وَجَدْتُهُ، وَلَا أَرَاهُ مَحْفُوظًا..
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (احادیث) سنتے ہیں، تو کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں لکھ لیا کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ وہ کہتے ہیں کہ پہلی چیز جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مکہ کی طرف لکھی، وہ یہ تھی: ”ایک بیع میں دو شرطیں جائز نہیں، بیع اور سلف اکٹھے جائز نہیں ہیں، اور نہ ایسی بیع جائز ہے جس کی ضمانت نہ دی گئی ہو، اور جس نے سو درہم پر غلام سے مکاتبت کی، اس نے تمام درہم ادا کر دیے سوائے دس درہموں کے، تو وہ غلام ہی ہے، یا سو اوقیہ پر مکاتبت کی، سارے ادا کیے لیکن ایک اوقیہ باقی تھا، تو وہ غلام ہی ہے۔“
میں نے اسے اسی طرح پایا ہے اور میں اسے محفوظ نہیں سمجھتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المكاتب/حدیث: 21640]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21640 in Urdu