🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
749. -- باب: السجدة إذا كان في آخر السورة وكان في الصلاة
-- باب: نماز کے دوران سورت کے آخر میں سجدہ آنے کی صورت میں سجدہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3765
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ الْقَاضِي، ثنا مُسْلِمٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّاءُ أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنبأ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ الْمُزَنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلَانِ كِلَاهُمَا خَيْرٌ مِنِّي إِنْ لَمْ يَكُنْ أَظُنُّهُ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ أَوْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَلَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، أَنَّ أَحَدُهُمَا سَجَدَ ⦗٤٥٨⦘ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، وَفِي اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ قَالَ: وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِذَا قَرَأَ النَّجْمَ مَعَ الْقَوْمِ سَجَدَ وَإِذَا قَرَأَهَا فِي الصَّلَاةِ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا وَصَلَ إِلَيْهَا قُرْآنًا سَجَدَ، وَإِذَا لَمْ يَصِلْ إِلَيْهَا قُرْآنًا رَكَعَ، وَكَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا قَرَأَهَا سَجَدَ ثُمَّ يَقُومُ فَيَقْرَأُ بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ أَوْ سُورَةٍ تُشْبِهُهَا قَالَ: وَسَجَدَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" وَفِي حَدِيثِ الْبِرْتِيِّ: إِنْ لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
(أ) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے ایسے دو آدمیوں نے حدیث بیان کی جو مجھ سے بہتر ہیں، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ یا سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ میں سے کسی نے، (راوی نے) فرمایا: ”مجھے نہیں یاد کہ کس نے بتایا؟“ ان میں سے کسی ایک نے سورت الانشقاق اور سورت العلق میں سجدہ کیا۔
(ب) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب لوگوں کے ساتھ سورہ نجم پڑھتے تو سجدہ کرتے، اور جب اسے نماز میں پڑھتے (تب بھی سجدہ کرتے)۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اس کے ساتھ کوئی اور قرآن کا حصہ ملاتے تو سجدہ کرتے اور اگر اس کے ساتھ کوئی اور حصہ نہ ملاتے تو رکوع کرلیتے۔
(ج) سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب اس کو پڑھتے تو سجدہ کرتے، پھر سجدے سے اٹھ کر سورت التین یا اس کے مشابہ کوئی سورت پڑھتے۔
(د) فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے ساتھ سجدہ کیا ہے اور برتی کی حدیث میں ہے کہ اگرچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یا سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نہ ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3765]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3765 in Urdu