الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
877. -- باب: كراهية الصلاة في أعطان الإبل، دون مراح الغنم
-- باب: بکریوں کے باڑے کے برعکس اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 4353
وَأنبأ أَبُو زَكَرِيَّا، أنبأ أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا جَعْفَرٌ، يَعْنِي ابْنَ عَوْنٍ، أنبأ سَعِيدٌ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا كُنْتُمْ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ فَلَا تُصَلُّوا، وَإِذَا كُنْتُمْ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَصَلُّوا فِيهَا إِنْ شِئْتُمْ".
سعید (بن ابی عروبہ) نے اسی سند سے بیان کیا، مگر انہوں نے یہ الفاظ کہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اونٹوں کے باڑے میں آؤ تو اس میں نماز نہ پڑھو اور اگر تم بکریوں کے باڑے میں آؤ تو نماز پڑھ لیا کرو اگر تمہارا دل چاہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4353]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم»
الحكم على الحديث:
صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4353 in Urdu