🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
887. -- باب: من لم يصل بعد الفجر إلا ركعتي الفجر، ثم بادر بالفرض
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے طلوع فجر کے بعد فجر کی دو سنتوں کے سوا کوئی نماز نہ پڑھی، پھر جلدی سے فرض ادا کیے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4437
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ الْحُصَيْنِ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ مَوْلًى لِابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي يَسَارٌ مَوْلًى لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قُمْتُ أُصَلِّي بَعْدَ الْفَجْرِ، فَصَلَّيْتُ صَلَاةً كَثِيرَةً فَحَصَبَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ: يَا يَسَارُ كَمْ صَلَّيْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا أَدْرِي، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: لَا دَرَيْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْنَا تَغَيُّظًا شَدِيدًا، ثُمَّ قَالَ:" لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لَا صَلَاةَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلَّا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ" أَقَامَ إِسْنَادَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، فَخَلَطَ فِي إِسْنَادِهِ، وَالصَّحِيحُ رِوَايَةُ ابْنِ وَهْبٍ، فَقَدْ رَوَاهُ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ قُدَامَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حُصَيْنٍ التَّمِيمِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ نَحْوَهُ..
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں طلوعِ فجر کے بعد کھڑا نماز پڑھ رہا تھا۔ میں نے بہت ساری نماز پڑھی۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے کنکری ماری اور فرمانے لگے: اے یسار! تو نے کتنی نماز پڑھی ہے؟ میں نے کہا: مجھے معلوم نہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تو سمجھا نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف آئے اور ہم یہی نماز پڑھ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر بہت زیادہ غصے ہوئے۔ پھر فرمایا: ”تمہارا حاضر غائب کو یہ بات پہنچا دے کہ طلوعِ فجر کے بعد صرف دو رکعت نماز پڑھی جا سکتی ہے۔“
عبداللہ بن وہب نے سلیمان بن بلال سے اس کی سند درست بیان کی ہے، جبکہ ابوبکر بن ابی اویس نے سلیمان بن بلال سے روایت کرتے ہوئے اس کی سند میں خلط ملط کر دیا، اور صحیح ابن وہب کی روایت ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4437]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4437 in Urdu