🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
903. -- باب: كراهية الاشتغال بهما بعدما أقيمت الصلاة
-- باب: نماز کھڑی ہونے کے بعد ان دونوں (سنتوں) میں مشغول ہونے کی کراہت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4538
أنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا ابْنُ قَعْنَبٍ، وَأَبُو صَالِحٍ قَالَا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يُصَلِّي وَقَدْ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَكَلَّمَهُ بِشَيْءٍ لَا نَدْرِي مَا هُوَ قَالَ: فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَحَطْنَا بِهِ، مَاذَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قَالَ:" يُوشِكُ أَحَدُكُمْ أَنْ يُصَلِّيَ الصُّبْحَ أَرْبَعًا" ⦗٦٧٧⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ دُونَ ذِكْرِ أَبِيهِ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ الْقَعْنَبِيُّ: عَبْدُ اللهِ بْنُ مَالِكٍ ابْنُ بُحَيْنَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَوْلُهُ: عَنْ أَبِيهِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ خَطَأٌ.
سیدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہما نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہا تھا اور صبح کی اقامت کہہ دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ کہا، ہم نہیں جانتے کہ کیا کہا، راوی کہتے ہیں: ہم جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے پوچھا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے کیا فرمایا؟ تو اس نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ کوئی تم میں سے صبح کو چار رکعتیں پڑھنے لگے۔“
قعنبی نے کہا: عبداللہ بن مالک ابن بحینہ اپنے والد سے، اور اس حدیث میں ”اپنے والد سے“ کہنا غلطی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4538]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 663»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4538 in Urdu