🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1036. -- باب: ما جاء في مقام الإمام
-- باب: امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کے متعلق جو کچھ مروی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5235
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا حَجَّاجٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو خَالِدٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ،" أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ بِالْمَدَائِنِ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ عَمَّارٌ، وَقَامَ عَلَى دُكَّانٍ وَكَانَ يُصَلِّي وَالنَّاسُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْهُ، فَتَقَدَّمَ حُذَيْفَةُ فَأَخَذَ عَلَى يَدَيْهِ فَاتَّبَعَهُ عَمَّارٌ حَتَّى أَنْزَلَهُ حُذَيْفَةُ، فَلَمَّا فَرَغَ عَمَّارٌ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَلَا يَقُمْ فِي مَقَامٍ أَرْفَعَ مِنْ مَقَامِهِمْ". أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ. قَالَ عَمَّارٌ:" لِذَلِكَ اتَّبَعْتُكَ حِينَ أَخَذْتَ عَلَى يَدِيَّ".
عدی بن ثابت انصاری فرماتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے بیان کیا جو مدائن میں عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ نماز کی اقامت ہوئی تو عمار رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور ایک اونچی جگہ کھڑے ہو گئے تاکہ نماز پڑھائیں۔ لوگ نیچے تھے۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔ عمار رضی اللہ عنہ نے ان کی پیروی کی، یہاں تک کہ حذیفہ رضی اللہ عنہ نے انہیں نیچے اتار دیا۔ جب عمار رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہوئے تو حذیفہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کیا آپ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا کہ ”جب تم میں سے کوئی امامت کروائے تو اپنے مقتدیوں سے بلند جگہ پر کھڑا نہ ہو۔“؟ عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اسی لیے تو میں نے آپ کی پیروی کی جب آپ نے میرے ہاتھ پکڑے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5235]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أبو داؤد 598»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5235 in Urdu