🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1053. -- باب: الصلاة بأمر الوالي
-- باب: حاکم کے حکم سے نماز پڑھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5307
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أنبأ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ قِتَالٌ بَيْنَ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُمْ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ بَعْدَ الظُّهْرِ، فَقَالَ لِبِلَالٍ:" إِذَا حَضَرَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ وَلَمْ آتِكَ فَمُرْ أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَلَمَّا حَضَرَتْ صَلَاةُ الْعَصْرِ أَذَّنَ بِلَالٌ ثُمَّ أَقَامَ ثُمَّ أَمَرَ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَتَقَدَّمَ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ فِي آخِرِهِ:" إِذَا نَابَكُمْ شَيْءٌ فِي الصَّلَاةِ فَلْيُسَبِّحِ الرِّجَالُ، وَلْتُصَفِّقِ النِّسَاءُ". قَالَ الشَّيْخُ: قَوْلُهُ لِبِلَالٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ زِيَادَةٌ حَفِظَهَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، وَالزِّيَادَةُ فِي مِثْلِهِ مَقْبُولَةٌ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بنو عمرو بن عوف کے درمیان لڑائی ہوئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کے بعد ان کے درمیان صلح کے لیے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اگر عصر کا وقت ہو جائے اور میں تمہارے پاس نہ آؤں تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہنا کہ وہ نماز پڑھائیں۔“ جب عصر کا وقت ہوا تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی۔ پھر اقامت کہی، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا، وہ آگے بڑھے۔ اس حدیث کے آخر میں ہے کہ ”جب نماز میں کوئی چیز پیش آئے تو مردوں کے لیے «سُبْحَانَ اللهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہنا اور عورتوں کے لیے تالیاں بجانے کا حکم ہے۔“
اس حدیث میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ایک اضافہ ہے جسے حماد بن زید نے محفوظ رکھا ہے، اور اس جیسی صورت میں اضافہ مقبول ہوتا ہے، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5307]


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5307 in Urdu