🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1100. -- باب: ذكر الأثر الذي روي في أن الجمع من غير عذر من الكبائر مع ما دلت عليه أخبار المواقيت
-- باب: اس اثر کا تذکرہ جو مروی ہے کہ بلا عذر نمازوں کو جمع کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے، نیز اس کی تائید جو نمازوں کے اوقات کی احادیث سے ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5560
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ⦗٢٤١⦘ الْحَسَنِ الرَّمْجَارِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ صُبَيْحٍ قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ يَعْنِي الْعَدَوِيَّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَتَبَ إِلَى عَامِلٍ لَهُ:" ثَلَاثٌ مِنَ الْكَبَائِرِ: الْجَمْعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ إِلَّا فِي عُذْرٍ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَالنَّهْيُ". أَبُو قَتَادَةَ الْعَدَوِيُّ أَدْرَكَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَإِنْ كَانَ شَهِدَهُ كَتَبَ فَهُوَ مَوْصُولٌ، وَإِلَّا فَهُوَ إِذَا انْضَمَّ إِلَى الْأَوَّلِ صَارَ قَوِيًّا، وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ حَدِيثٌ مَوْصُولٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
ابو قتادہ عدوی رحمہ اللہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے اپنے ایک عامل کو لکھا: ”تین چیزیں کبیرہ گناہ ہیں: بغیر عذر کے نمازوں کو جمع کرنا، لڑائی سے بھاگ جانا اور ڈاکہ ڈالنا۔“
ابو قتادہ عدوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے، اگر وہ ان کے لکھتے وقت موجود تھے تو یہ روایت موصول ہے، ورنہ پہلی روایت کے ساتھ مل کر یہ قوی ہو جاتی ہے۔ اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک موصول حدیث بھی مروی ہے جس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے حجت نہیں پکڑی جاتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5560]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ عبد الرزاق 2035»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5560 in Urdu