🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1236. -- باب: التكبير ليلة الفطر ويوم الفطر وإذا غدا إلى صلاة العيدين
-- باب: عید الفطر کی رات، عید الفطر کے دن اور جب عیدین کی نماز کے لیے نکلے تو تکبیر کہنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q6127
قَالَ اللهُ جَلَّ ثَنَاؤُهُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ {وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ} [البقرة: 185] .
اللہ جل ثناؤہ کا ماہِ رمضان کے بارے میں فرمان ہے: ﴿وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ﴾ ”اور تاکہ تم گنتی پوری کرو اور اللہ کی اس بات پر بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت بخشی۔“ [سورة البقرة: 185] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: Q6127]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6127
قَالَ الشَّافِعِيُّ: سَمِعْتُ مَنْ أَرْضَى مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالْقُرْآنِ يَقُولُ:" فَتُكْمِلُوا عِدَّةَ صَوْمِ شَهْرِ رَمَضَانَ وَتُكَبِّرُوا اللهَ عِنْدَ إِكْمَالِهِ عَلَى مَا هَدَاكُمْ، وَإِكْمَالُهُ مَغِيبُ الشَّمْسِ مِنْ آخِرِ يَوْمٍ مِنْ أَيَّامِ شَهْرِ رَمَضَانَ". أَخْبَرَنَا بِذَلِكَ أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أنبأ الرَّبِيعُ، عَنِ الشَّافِعِيِّ.
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے قرآن کے ان اہل علم میں سے، جن سے میں راضی ہوں، ایک کو یہ کہتے سنا: ”تم ماہِ رمضان کے روزوں کی گنتی پوری کرو اور اس کے پورا ہونے پر اللہ کی بڑائی بیان کرو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت دی، اور اس کا پورا ہونا ماہِ رمضان کے آخری دن سورج کا غروب ہونا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6127]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ كتاب الام 1/384»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6127 in Urdu