🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
150. -- باب: في مس الأنثيين
-- باب: خصیوں کو چھونے کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 652
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الطُّوسِيُّ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو بِشْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَاضِرٍ، ثنا أَبُو بَكْرٍ صَاحِبُ أَبِي صَخْرَةَ، أنا عَلِيٌّ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، نا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ، نا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ أَوْ أُنْثَيَيْهِ، أَوْ رُفْغَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ" وَفِي رِوَايَةِ الطُّوسِيِّ:" أَوْ رُفْغَيْهِ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ" قَالَ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ: كَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ هِشَامٍ وَوَهِمَ فِي ذِكْرِهِ الْأُنْثَيَيْنِ وَالرِّفْغِ وَإِدْرَاجِهِ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ بُسْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْمَحْفُوظُ أَنَّ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِ عُرْوَةَ غَيْرُ مَرْفُوعٍ، كَذَلِكَ رَوَاهُ الثِّقَاتُ عَنْ هِشَامٍ، مِنْهُمْ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُهُمَا.
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنی شرمگاہ یا خصیتین یا میل جمع ہونے کی جگہ کو چھوئے تو وہ وضو کرے۔“
(ب) طوسی کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یا اپنی میل جمع ہونے کی دونوں جگہوں کو چھوئے تو وہ نماز جیسا وضو کرے۔“
علی بن عمر حافظ رحمہ اللہ کہتے ہیں: عبدالحمید بن جعفر کو خصیتین اور میل والی جگہ کا ذکر کرنے اور اسے سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع حدیث میں داخل کرنے میں وہم ہوا ہے، محفوظ یہ ہے کہ یہ عروہ رحمہ اللہ کا قول ہے، مرفوع نہیں، ثقہ راویوں نے ہشام سے اسی طرح روایت کیا ہے، جن میں ایوب سختیانی اور حماد بن زید رحمہما اللہ وغیرہ شامل ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 652]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الحاكم 1/229»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 652 in Urdu