🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1341. -- باب: ما ينبغي لكل مسلم أن يستشعره من الصبر على جميع ما يصيبه من الأمراض والأوجاع والأحزان لما فيها من الكفارات والدرجات
-- باب: ہر مسلمان کے لیے جو مناسب ہے کہ اسے جو بھی بیماریاں، تکلیفیں اور غم پہنچیں ان پر صبر کو اپنا شعار بنائے کیونکہ ان میں گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6536
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ الصَّلَاحُ بَعْدَ هَذِهِ الْآيَةِ؟ {مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ} [النساء: ١٢٣] أَكَلُّ سُوءٍ عَمِلْنَا بِهِ جُزِينَا؟ فَقَالَ:" غَفَرَ اللهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، أَلَسْتَ تَمْرَضُ؟ أَلَسْتَ تَحْزَنُ؟ أَلَسْتَ تَنْصَبُ؟ أَلَسْتَ تُصِيبُكَ الْبَلَاءُ؟" قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" فَهُوَ مَا تُجْزَوْنَ بِهِ فِي الدُّنْيَا".
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس آیت کے بعد خلاصی کیسے؟ ﴿مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ﴾ [سورة النساء: 123] ”کہ جس نے برے اعمال کیے اسے پورا بدلہ دیا جائے گا“ یعنی جو بھی ہم برا عمل کرتے ہیں اس کی سزا دی جائے گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوبکر! اللہ تجھے معاف کرے“، یہ بات تین مرتبہ کہی۔ ”کیا تو بیمار نہیں ہوتا؟ کیا تو غمگین نہیں ہوتا؟ کیا تجھے تکلیف نہیں آتی؟ کیا تجھے مصیبت نہیں آتی؟“ میں نے کہا: جی ہاں آتی ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی تو ہے وہ جس کا دنیا میں بدلہ دیے جاتے ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6536]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ ترمذي»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6536 in Urdu