🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1386. -- باب: جواز التكفين في القميص وإنا كنا نختار ما اختير لرسول الله صلى الله عليه وسلم
-- باب: قمیص میں کفن دینے کا جواز اور ہمارا اسی چیز کو پسند کرنا جو رسول اللہ ﷺ کے لیے پسند کی گئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6686
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، وَأَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: لَمَّا كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بِالْمَدِينَةِ طَلَبَتْ لَهُ الْأَنْصَارُ ثَوْبًا يَكْسُونَهُ، فَلَمْ يَجِدُوا قَمِيصًا يَصْلُحُ عَلَيْهِ إِلَّا قَمِيصَ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُبَيٍّ، فَكَسَوْهُ إِيَّاهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُسْنَدِيِّ عَنْ سُفْيَانَ، وَقَدْ قِيلَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصَدَ بِمَا فَعَلَ مَكَافَأَتَهُ بِمَا صَنَعَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ مدینے میں تھے، انصاریوں نے انہیں پہنانے کے لیے کپڑا تلاش کیا تو انہوں نے کوئی قمیص نہ پائی جو انہیں پوری آتی سوائے عبداللہ بن ابی (منافق) کی قمیص کے، چنانچہ انہوں نے وہی قمیص انہیں پہنا دی۔
کہا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وہ بدلہ دینے کی بنا پر کیا جو اس نے کیا تھا (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو قمیص پہنائی تھی)۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6686]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6686 in Urdu