🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1434. -- باب: القيام للجنازة
-- باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6873
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا فِي جِنَازَةٍ فَأَخَذَ أَبُو هُرَيْرَةَ بِيَدِ مَرْوَانَ فَجَلَسَا قَبْلَ أَنْ تُوضَعَ، فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ فَأَخَذَ بِيَدِ مَرْوَانَ، فَقَالَ:" قُمْ فَوَاللهِ لَقَدْ عَلِمَ هَذَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ"، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: صَدَقَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.
سعید بن ابی سعید مقبری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک جنازے میں تھے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور وہ دونوں میت (قبر میں) رکھنے سے پہلے بیٹھ گئے۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے مروان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ، اللہ کی قسم! یہ جانتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔“ تو سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہوں نے سچ کہا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6873]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6873 in Urdu