🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. -- باب اشتراط الدباغ في طهارة جلد ما لا يؤكل لحمه وإن ذكي
-- باب: جس جانور کا گوشت نہیں کھایا جاتا اسے شرعی طور پر ذبح کیے جانے کے باوجود اس کا چمڑا پاک ہونے کے لیے دباغت کی شرط کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 70
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، نا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ الْهُذَلِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" دِبَاغُ الْأَدِيمِ ذَكَاتُهُ" وَفِي قِصَّةِ الْحَدِيثِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّهُ فِي جِلْدِ مَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ. وَفِي طُرُقِهِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْمُرَادَ بِالذَّكَاةِ طَهَارَتُهُ. وَفِي رِوَايَةِ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ مِنْ عِنْدِ امْرَأَةٍ فَقَالَتْ: مَا عِنْدِي إِلَّا فِي قِرْبَةٍ لِي مَيِّتَةٍ. فَقَالَ:" أَلَيْسَ قَدْ دَبَغْتِهَا". قَالَتْ: بَلَى. قَالَ:" فَإِنَّ ذَكَاتَهَا دِبَاغُهَا".
(الف) سیدنا سلمہ بن محبق ہذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چمڑے کو رنگ دینا اس کا پاک کرنا ہے۔“
اس حدیث میں حلال جانوروں کی کھال کے پاک ہونے کا ذکر ہے۔ اس کے طرق اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ «ذَكَاة» سے مراد طہارت ہے۔
(ب) معاذ بن ہشام رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت سے پانی مانگا تو اس نے کہا: میرے پاس مردار کے چمڑے کا بنا ہوا مشکیزہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے اسے رنگا نہیں تھا؟“ اس عورت نے کہا: کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پاک کرنا اس کا رنگنا ہی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 70]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني 1/45»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 70 in Urdu