🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1579. -- باب: ما يحرم على صاحب المال من أن يعطي الصدقة من شر ماله
-- باب: صاحبِ مال پر اس بات کی حرمت کا بیان کہ وہ اپنے مال کے ردی حصے سے زکوٰۃ ادا کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7525
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ الْجُعْرُورِ وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ وَكَانَ نَاسٌ يَتَيَمَّمُونَ شِرَارَ ثِمَارِهِمْ فَيُخْرِجُوَنَهَا فِي الصَّدَقَةِ فَنُهُوَا عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ فَنَزَلَتْ {وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ} [البقرة: ٢٦٧] أَسْنَدَهُ أَبُو الْوَلِيدِ وَأَرْسَلَهُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے والد (سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی دو قسموں: جعرور اور حبیق سے منع فرمایا، کچھ لوگ اپنے پھلوں میں سے گھٹیا پھل چھانٹ کر زکوٰۃ میں نکالتے تھے، اس لیے ان دو قسموں سے منع فرما دیا اور یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی: ﴿وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ﴾ [سورة البقرة: 267] کہ ”جو تم خرچ کرتے ہو اس میں نکمی چیز نہ ملاؤ۔“
ابو الولید نے اسے متصل سند سے بیان کیا ہے اور مسلم بن ابراہیم اور محمد بن کثیر نے اسے سلیمان بن کثیر سے مرسل بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7525]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو داؤد»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7525 in Urdu