🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1749. -- باب: في ذكر بعض ما بلغنا عن حفاظ الحديث في تصحيح هذا الحديث
-- باب: ان بعض اقوال کا تذکرہ جو اس حدیث کی تصحیح کے حوالے سے ہم تک حفاظِ حدیث سے پہنچے ہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8296
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ: حَدِيثُ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَحْتَجِمُ فِي رَمَضَانَ رَوَاهُ عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادٍ وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ وَلَا أَرَى الْحَدِيثَيْنِ إِلَّا صَحِيحَيْنِ فَقَدْ يُمَكِنُ أَنْ يَكُونَ سَمِعَهُ مِنْهُمَا جَمِيعًا..
علی بن مدینی رحمہ اللہ کہتے ہیں: شداد بن اوس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو رمضان میں سنگی لگوا رہا تھا، اس حدیث کو عاصم احول نے ابوقلابہ سے، انہوں نے ابواشعث سے اور انہوں نے شداد سے روایت کیا ہے، اور یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوقلابہ سے، انہوں نے ابواسماء سے اور انہوں نے ثوبان سے روایت کیا ہے، اور میرے خیال میں دونوں حدیثیں صحیح ہیں، کیونکہ ممکن ہے کہ (ابوقلابہ نے) اسے ان دونوں سے سنا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8296]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ هذالاسناد»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 8296 in Urdu