🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1969. -- باب: المستحاضة تطوف بالبيت
-- باب: مستحاضہ (بیماری کے خون والی عورت) کے بیت اللہ کا طواف کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9311
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ أَنَّ أَبَا مَاعِزٍ عَبْدَ اللهِ بْنَ سُفْيَانَ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ تَسْتَفْتِيهِ فَقَالَتْ: إِنِّي أَقْبَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَطُوفَ بِالْبَيْتِ حَتَّى إِذَا كُنْتُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ أَهْرَقْتُ الدَّمَ، فَرَجَعْتُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ ذَلِكَ عَنِّي، ثُمَّ أَقْبَلْتُ حَتَّى إِذَا كُنْتُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ أَهْرَقْتُ الدَّمَ، فَرَجَعْتُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ ذَلِكَ عَنِّي، ثُمَّ أَقْبَلْتُ حَتَّى إِذَا كُنْتُ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ أَهْرَقْتُ الدَّمَ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ:" إِنَّمَا ذَلِكَ رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ اغْتَسِلِي ثُمَّ اسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ ثُمَّ طُوفِي".
عبداللہ بن سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ایک عورت آئی اور پوچھنے لگی: میں بیت اللہ کا طواف کرنے کی غرض سے آئی تھی حتیٰ کہ جب میں مسجد کے دروازے کے پاس پہنچی تو خون بہنا شروع ہو گیا، پھر میں چلی گئی۔ جب خون بند ہوا تو میں پھر آئی، جب مسجد کے دروازے کے پاس پہنچی تو خون شروع ہو گیا تو میں واپس چلی گئی، جب خون بند ہوا تو میں آئی اور جب مسجد کے دروازے پر پہنچی تو پھر خون بہنا شروع ہو گیا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ شیطان کا کچوکا ہے، غسل کر اور لنگوٹا کس لے، پھر طواف کر لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9311]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ مالك 827»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9311 in Urdu