🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2078. -- باب: دخول مكة بغير إرادة حج ولا عمرة
-- باب: حج یا عمرے کے ارادے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9837
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ:" لَقَدْ سَلَكَ فَجَّ الرَّوْحَاءِ سَبْعُونَ نَبِيًّا حُجَّاجًا عَلَيْهِمْ ثِيَابُ الصُّوفِ، وَلَقَدْ صَلَّى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا".
مقسم حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ”ستر انبیاء علیہم السلام فجِ روحا کے راستے سے حج کے لیے چلے، انہوں نے اون کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور مسجدِ خیف میں ستر انبیاء علیہم السلام نے نماز ادا کی۔“
(ب) عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر نبی نے بیت اللہ کا حج کیا، سوائے ہود اور صالح علیہما السلام کے، البتہ نوح علیہ السلام نے بھی بیت اللہ کا حج کیا تھا جب زمین پر طوفانِ نوح (یعنی سیلاب) نہیں آیا تھا، پھر جب زمین پر سیلاب آیا تو بیت اللہ کو بھی نقصان ہوا اور بیت اللہ ایک سرخ ٹیلے پر تھا۔ اللہ رب العزت نے سیدنا ہود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا، تو وہ اپنی قوم کے معاملے میں مصروف ہو گئے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو وفات دے دی لیکن وہ حج نہ کر سکے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو جگہ عطا فرمائی تو انہوں نے حج کیا، پھر ہر نبی نے اس کا حج کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9837]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الحاكم 2/ 653»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9837 in Urdu