الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْرَى
قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10006
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الَّذِي أَسَرَ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ أَبُو الْيُسْرِ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ كَعْبُ بْنُ عَمْرٍو أَحَدُ بَنِي سَلَمَةَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَسَرْتَهُ يَا أَبَا الْيُسْرِ؟". قَالَ: لَقَدْ أَعَانَنِي عَلَيْهِ رَجُلٌ مَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ وَلَا قَبْلُ هَيْئَتُهُ كَذَا هَيْئَتُهُ كَذَا قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ أَعَانَكَ عَلَيْهِ مَلَكٌ كَرِيمٌ". وَقَالَ لِلْعَبَّاسِ: يَا عَبَّاسُ، افْدِ نَفْسَكَ وَابْنَ أَخِيكَ عَقِيلَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، وَنَوْفَلَ بْنَ الْحَارِثِ، وَحَلِيفَكَ عُتْبَةَ بْنَ جَحْدَمٍ، أَحَدَ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ فِهْرٍ". قَالَ: فَإِنِّي كُنْتُ مُسْلِمًا قَبْلَ ذَلِكَ، وَإِنَّمَا اسْتَكْرَهُونِي قَالَ:" اللَّهُ أَعْلَمُ بِشَأْنِكَ، إِنْ يَكُ مَا تَدَّعِي حَقًّا فَاللَّهُ يَجْزِيكَ بِذَلِكَ، فَأَمَّا ظَاهِرُ أَمْرِكَ فَقَدْ كَانَ عَلَيْنَا ; فَافْدِ نَفْسَكَ". وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَخَذَ مَعَهُ عِشْرِينَ أُوقِيَّةَ ذَهَبٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، احْسِبْهَا لِي مِنْ فِدَائِي قَالَ:" لَا ذَلِكَ شَيْءٌ أَعْطَانَا اللَّهُ مِنْكَ". قَالَ: فَإِنَّهُ لَيْسَ لِي مَالٌ قَالَ:" فَأَيْنَ الْمَالُ الَّذِي وَضَعْتَهُ بِمَكَّةَ حِينَ خَرَجْتَ عِنْدَ أُمِّ الْفَضْلِ وَلَيْسَ مَعَكُمَا غَيْرَكُمَا أَحَدٌ؟ فَقُلْتُ: إِنْ أَصَبْتُ فِي سَفَرِي هَذَا فَلِلْفَضْلِ كَذَا، وَلِقُثَمَ كَذَا، وَلِعَبْدِ اللَّهِ كَذَا". قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا عَلِمَ بِهِ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ غَيْرِي وَغَيْرُهَا، وَإِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو جس نے قید کیا تھا، وہ سیدنا ابوالیسر بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے ان کا نام کعب بن عمرو ہے ان کا تعلق بنو سلمہ سے تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے ابوالیسر! تم نے انہیں کیسے قید کیا ہے، تو انہوں نے بتایا: ان کے خلاف میری مدد ایک ایسے شخص نے کی تھی کہ میں نے اس سے پہلے اور اس کے بعد اس حلیے کا شخص کبھی نہیں دیکھا، اس کا حلیہ اس، اس طرح کا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک معزز فرشتے نے، ان کے خلاف تمہاری مدد کی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! آپ اپنا اور اپنے بھتیجے عقیل بن ابوطالب کا اور نوفل بن حارث کا اور اپنے حلیف عتبہ بن جحدم کا فدیہ دیں، جس کا تعلق بنو حارث بن فہر سے ہے، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس سے پہلے مسلمان ہو چکا تھا، وہ لوگ مجھے زبردستی لے کر آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ کے معاملے کے بارے میں اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے، آپ جس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں، اگر وہ حق ہوئی، تو اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے خرچ کی جزا دے گا، لیکن آپ کی جو ظاہری صورت حال ہے، اس حوالے سے ہم پر (احکام لاگو ہوتے ہیں، تو آپ اپنا فدیہ دیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے سونے کے بیس اوقیہ لیے تھے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے فدیے میں سے اس کا حساب کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! یہ ایک ایسی چیز ہے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کی طرف سے عطا کی ہے انہوں نے کہا: میرے پاس مال نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مال کہاں ہے؟ جو آپ نے مکہ میں نکلتے وقت اُم فضل کے پاس رکھوایا تھا، اور اس وقت آپ دونوں کے ساتھ آپ دونوں کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا، اور آپ نے یہ کہا: تھا اگر اس سفر کے دوران میں مر گیا، تو فضل کو اتنا ملے گا، قثم کو اتنا ملے گا، عبداللہ کو اتنا ملے گا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس مال کے بارے میں، میرے اور میری بیوی کے علاوہ اور کسی کو پتہ نہیں تھا، اور مجھے یہ بات پتہ ہے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10006]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10006]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3310)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10006 in Urdu