الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ فِيمَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ
غزوہ بدر کے موقع مشرکین میں سے قتل ہونے والے افراد کا بیان
حدیث نمبر: 10023
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ بِأُولَئِكَ الرَّهْطِ فَأُلْقُوا فِي الطُّوَى عُتْبَةُ وَأَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابُهُ، وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" جَزَى اللَّهُ شَرًّا مِنْ قَوْمِ نَبِيٍّ مَا كَانَ أَسْوَأَ الطَّرْدِ، وَأَشَدَّ التَّكْذِيبِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تُكَلِّمُ قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا؟ فَقَالَ:" مَا أَنْتُمْ بِأَفْهَمَ لِقَوْلِي مِنْهُمْ، أَوْ لَهُمْ أَفْهَمُ لِقَوْلِي مِنْكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ، وَلَكِنَّهُ دَخَلَ عَلَيْهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کی لاشوں کے پاس سے گزرے جنہیں کنویں میں ڈال دیا گیا، یعنی عتبہ، ابوجہل اور اس کے ساتھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ٹھہر گئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: نبی کی قوم کو، اللہ تعالیٰ نے برا بدلہ دیا ہے، یہ لوگ کتنے برے طریقے سے پرے کرنے والے تھے اور کتنی شدت کے ساتھ جھٹلانے والے تھے، صحابہ کرام نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ایسی قوم کے ساتھ کیسے کلام کر رہے ہیں، جو مردار ہو چکے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری بات تم ان سے زیادہ نہیں سمجھ رہے ہو، (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ لوگ میری بات کو تم سے زیادہ سمجھ رہے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے تا ہم وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10023]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے تا ہم وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10023]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (170/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24844»
الحكم على الحديث:
منقطع؛ إبراهيم لم يسمع من عائشة
Majma al-Zawa'id Hadith 10023 in Urdu