🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابٌ
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10029
عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: أَصَبْتُ يَوْمَ بَدْرٍ سَيْفَ بَنِي عَابِدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ فَلَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَرُدُّوا مَا فِي أَيْدِيهِمْ، أَقْبَلْتُ بِهِ حَتَّى أَلْقَيْتُهُ فِي النَّفْلِ.
قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَمْنَعُ شَيْئًا يَسْأَلُهُ. قَالَ: فَعَرَفَهُ الْأَرْقَمُ بْنُ أَبِي الْأَرْقَمِ الْمَخْزُومِيُّ فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، مجھے بنو عابد بن مرزبان کی تلوار ملی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ لوگ اپنے پاس موجود چیزیں لوٹا دیں (یعنی مال غنیمت میں جمع کروا دیں) تو میں آیا اور میں نے اس تلوار کو مال غنیمت میں شامل کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو چیز مانگی جاتی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ”نہ“ نہیں کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ارقم بن ابوارقم مخزومی رضی اللہ عنہ نے اس تلوار کو پہچان لیا، انہوں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگ لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں دیدی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10029]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (497/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15626»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10029 in Urdu