الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ
بلا عنوان
حدیث نمبر: 10031
وَعَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ أَبِي الْأَرْقَمِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ:" رُدُّوا مَا كَانَ مَعَكُمْ مِنَ الْأَنْفَالِ". فَرَفَعَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ سَيْفَ بَنِي الْعَابِدِ الْمَرْزُبَانِ فَعَرَفَهُ الْأَرْقَمُ، فَقَالَ: هَبْهُ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ارقم بن ابوارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کے پاس مال غنیمت میں سے جو کچھ ہے، اُسے واپس کر دو (یعنی مال غنیمت میں جمع کروا دو) سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے بنو عابد بن مرزبان کی تلوار اٹھائی، تو سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ نے اُسے پہچان لیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مجھے ہبہ کے طور پر دیدیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں عطا کر دی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10031]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (909)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 909، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6033»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10031 in Urdu