الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
حدیث نمبر: 10080
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: كُنْتُ نُصْبَ وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ أَقِي وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِوَجْهِي، وَكَانَ أَبُو دُجَانَةَ سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ مُوقِيًا لِظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِظَهْرِهِ حَتَّى امْتَلَأَ ظَهْرُهُ سِهَامًا، وَكَانَ ذَلِكَ يَوْمَ أُحُدٍ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود رہا، میں اپنی ذات کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بچاؤ کر رہا تھا، سیدنا ابودجانہ سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کے ساتھ پشت ملائے ہوئے تھے، یہاں تک کہ ان کی پشت تیروں سے بھر گئی تھی، یہ غزوہ اُحد کے موقع کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10080]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10080]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10080 in Urdu