🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
31. بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ
واقعہ احد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10082
وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ: قَالَ الْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ: سَأَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ فِي الشِّعْبِ:" هَلْ رَأَيْتَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُهُ عَلَى جَرِّ الْجَبَلِ وَعَلَيْهِ عَسْكَرٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَهَوَيْتُ فَرَأَيْتُكَ فَعَدَلْتُ إِلَيْكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُقَاتِلُ مَعَهُ"، قَالَ الْحَارِثُ: فَرَجَعْتُ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَأَجِدُهُ بَيْنَ نَفَرٍ سَبْعَةٍ صَرْعَى، فَقُلْتُ لَهُ: ظَفِرَتْ يَمِينُكَ! أَكُلَّ هَؤُلَاءِ قَتَلْتَ؟! قَالَ: أَمَّا هَذَا لِأَرْطَاةَ بْنِ شُرَحْبِيلَ، وَهَذَا فَأَنَا قَتَلْتُهُمَا، وَأَمَّا هَؤُلَاءِ فَقَتَلَهُمْ مَنْ لَمْ أَرَهُ، قُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ‌‌‌‌.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: ”غزوۂ احد کے دن، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھاٹی میں موجود تھے، تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم نے عبدالرحمن بن عوف کو دیکھا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میں نے انہیں پہاڑ کے زیریں حصے میں دیکھا ہے، مشرکین نے انہیں گھیرا ہوا تھا، میں پہلے ان کی طرف بڑھنے لگا تھا، پھر میں نے آپ کو دیکھ لیا، تو میں آپ کی طرف آ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فرشتے اس کے ساتھ لڑائی کر رہے ہیں، سیدنا حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، پھر واپس سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کے پاس گیا میں نے انہیں پایا کہ وہ سات دشمنوں کے درمیان موجود تھے، جو پچھاڑے جا چکے تھے، میں نے ان سے کہا: آپ کامیاب ہو گئے ہیں، کیا ان سب کو آپ نے قتل کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جہاں تک ارطاۃ بن شرحبیل اور اس شخص کا تعلق ہے، تو ان دونوں کو میں نے قتل کیا ہے، لیکن جہاں تک باقی افراد کا تعلق ہے، تو انہیں جس نے قتل کیا ہے، میں نے اس کو نہیں دیکھا، راوی کہتے ہیں: تو میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10082]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1792) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3385)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10082 in Urdu