الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ غَزْوَةِ بِئْرِ مَعُونَةَ
غزوہ بئر معونہ کا بیان
حدیث نمبر: 10126
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ; أَنَّ عَامِرَ بْنَ الطُّفَيْلِ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَرَاجَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَارْتَفَعَ صَوْتُهُ، وَثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قَائِمٌ بِسَيْفِهِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا عَامِرُ، غُضَّ مِنْ صَوْتِكَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَمَا أَنْتَ وَذَاكَ؟ فَقَالَ ثَابِتٌ: أَمَا وَالَّذِي أَكْرَمَهُ لَوْلَا أَنْ يَكْرَهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَضَرَبْتُ بِهَذَا السَّيْفِ رَأْسَكَ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ عَامِرٌ وَهُوَ جَالِسٌ، وَثَابِتٌ قَائِمٌ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ يَا ثَابِتُ، لَئِنْ عَرَضْتَ نَفْسَكَ لِي لَتُوَلِّيَنَّ عَنِّي، فَقَالَ ثَابِتٌ: أَمَا وَاللَّهِ، يَا عَامِرُ لَئِنْ عَرَضْتَ نَفْسَكَ لِلِسَانِي لَتَكْرَهَنَّ حَيَاتِي، فَعَطَسَ ابْنُ أَخٍ لِعَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ، فَحَمِدَ اللَّهَ، فَشَمَّتَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ عَطَسَ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ، فَلَمْ يُشَمِّتْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَامِرٌ: شَمَّتَ هَذَا الصَّبِيَّ وَتَرَكَنِي؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ"، قَالَ: وَمَحْلُوفِهِ لَأَمْلَأَنَّهَا عَلَيْكَ خَيْلًا وَرِجَالًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكْفِينِيكَ اللَّهُ وَابْنَا قَيْلَةَ"، ثُمَّ خَرَجَ عَامِرٌ فَجَمَعَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ثَلَاثَةُ أَبْطُنٍ، هُمُ الَّذِينَ كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو عَلَيْهِمْ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ:" اللَّهُمَّ الْعَنْ لِحْيَانَ، وَرِعْلًا، وَذَكْوَانَ، وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، اللَّهُ أَكْبَرُ"، فَدَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، فَلَمَّا سَمِعَ أَنَّ عَامِرًا جَمَعَ لَهُ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشَرَةً فِيهِمْ: عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ، وَسَائِرُهُمْ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَأَمِيرُهُمُ الْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو، فَمَضَوْا حَتَّى نَزَلُوا بِئْرَ مَعُونَةَ، فَأَقْبَلَ حَتَّى هَجَمَ عَلَيْهِمْ فَقَتَلَهُمْ كُلَّهُمْ، فَلَمْ يُفْلِتْ مِنْهُمْ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ كَانَ فِي الرِّكَابِ، فَأَوْحَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ قَتَلُوا، خَيْرَ أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" قَدْ قُتِلَ أَصْحَابُكُمْ مِنْ وَرَائِكُمْ" فَدَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اكْفِنِي عَامِرًا" فَكَفَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ، فَأَقْبَلَ حَتَّى نَزَلَ بِفِنَائِهِ، فَرَمَاهُ اللَّهُ بِالذَّبْحَةِ فِي حَلْقِهِ فِي بَيْتِ امْرَأَةٍ مِنْ سَلُولٍ، فَأَقْبَلَ يَنْزُو وَهُوَ يَقُولُ: يَا آلَ عَامِرٍ غُدَّةٌ كَغُدَّةِ الْجَمَلِ فِي بَيْتِ سَلُولِيَّةٍ تَرْغَبُ أَنْ تَمُوتَ فِي بَيْتِهَا، فَلَمْ يَزَلْ كَذَلِكَ حَتَّى مَاتَ فِي بَيْتِهَا، وَكَانَ أَرْبَدُ بْنُ قَيْسٍ أَصَابَتْهُ صَاعِقَةٌ فَاحْتَرَقَ فَمَاتَ، فَرَجَعَ مَنْ كَانَ مَعَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عامر بن طفیل، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات کرتے ہوئے تکرار کی، تو اس کی آواز بلند ہو گئی، سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ اپنی تلوار پکڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے کھڑے تھے، انہوں نے فرمایا: اے عامر! تم اپنی آواز کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں پست رکھو! اُس نے کہا: تمہارا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے؟ سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے انہیں عزت عطا کی ہے، اگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ناپسند نہ ہوتی، تو میں نے اس تلوار کے ذریعے تمہارا سر اُڑا دینا تھا، عامر جو بیٹھا ہوا تھا، اُس نے ان کی طرف دیکھا، ثابت کھڑے ہوئے تھے اس نے کہا: اللہ کی قسم! اے ثابت! اگر تم اپنے آپ کو میرے لئے پیش کر دیتے، تو تم نے مجھ سے ضرور منہ موڑ لینا تھا، تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اے عامر! اگر تم اپنے آپ کو میری زبان کے لئے پیش کرتے، تو تم نے میری زندگی کو ناپسند کرنا تھا، اسی دوران عامر بن طفیل کے بھتیجے کو چھینک آ گئی، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے چھینک کا جواب دیا، پھر عامر بن طفیل کو چھینک آئی، تو اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے جواب نہیں دیا، عامر نے کہا: آپ نے اس لڑکے کو جواب دیا ہے اور مجھے نہیں دیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی تھی، اس نے کہا: پھر اسی کی ذات کی قسم ہے، میں آپ کے خلاف گھڑ سواروں اور پیدل لوگوں کو جمع کر دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے مقابلے میں اللہ تعالیٰ میری کفایت کر لے گا، اور قیلہ کے دو بیٹے کفایت کریں گے، پھر عامر وہاں سے نکلا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے لوگوں کو اکٹھا کرنا شروع کیا، تو بنوسلیم کی تین شاخوں کے لوگ اس کے ساتھ مل گئے، یہ وہ لوگ تھے، جن کے خلاف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں دعائے ضرر کرتے رہے تھے، آپ یہ کہتے تھے: اے اللہ! لحیان، رعل اور ذکوان قبیلے پر لعنت فرما! اور عصیہ قبیلے نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سترہ دن تک یہ دعا کرتے رہے، جب آپ نے یہ بات سنی کہ عامر نے آپ کے خلاف لوگوں کو جمع کر لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس افراد کو بھیجا، جن میں ایک سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ تھے، باقی سب کا تعلق انصار سے تھا، اور ان کے امیر سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے، یہ لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ انہوں نے بئر معونہ کے پاس پڑاؤ کیا، تو دشمن آگے آیا اور ان لوگوں کو گھیر لیا اور ان سب کو قتل کر دیا، ان سب میں سے صرف سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ ان سے بچ پائے، وہ سواروں کے درمیان تھے (یا سواریوں کے درمیان تھے) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اُسی دن یہ وحی کی، جس دن آپ کے اصحاب میں سے بہترین لوگ شہید ہو گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے پیچھے تمہارے ساتھی شہید کر دیے گئے ہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن طفیل کے خلاف دعائے ضرر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اے اللہ! عامر کے حوالے سے میرے لئے کفایت کر جا! تو اللہ تعالیٰ نے اس کے حوالے سے آپ کی کفایت کی، وہ شخص آیا اپنے صحن میں اترا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کے حلق میں ”ذبحہ“ (نامی پھوڑے) کی بیماری لاحق کر دی، وہ سلول سے تعلق رکھنے والی عورت کے گھر میں تھا، وہ تڑپ تڑپ کر اچھلنے لگا، اور وہ یہ کہہ رہا تھا: اے آل عامر! اونٹ کے غدہ کی طرح غدہ ہے، جو سلولیہ کے گھر میں ہے، وہ اس بات سے منہ موڑنا چاہ رہا تھا کہ وہ اس عورت کے گھر میں مرے، لیکن وہ مسلسل وہیں رہا، یہاں تک کہ اُس عورت کے گھر میں مر گیا، اربد بن قیس نامی شخص پر آسمانی بجلی گری اور وہ جل گیا اور مر گیا، تو ان لوگوں کے ساتھ جتنے بھی لوگ تھے، وہ سب واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10126]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10126]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5724)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10126 in Urdu