الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ غَزْوَةِ بِئْرِ مَعُونَةَ
غزوہ بئر معونہ کا بیان
حدیث نمبر: 10131
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: ثُمَّ غَزْوَةُ الْمُنْذِرِ بْنِ عَمْرٍو أَخِي بَنِي سَاعِدَةَ إِلَى بِئْرِ مَعُونَةَ، وَبَعَثَ مَعَهُمُ الْمُطَّلِبَ السُّلَمِيَّ لِيَدُلَّهُمْ عَلَى الطَّرِيقِ، فَبَعَثَ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى عَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ يَسْتَمِدُّونَهُ، فَأَمَدُّوهُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقُتِلَ الْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو وَأَصْحَابُهُ إِلَّا عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيَّ، فَإِنَّهُمْ أَسَرُوهُ فَاسْتَحْيَوْهُ حَتَّى قَدِمُوا بِهِ مَكَّةَ، فَهُوَ دَفَنَ خُبَيْبَ بْنَ عَدِيٍّ، وَعَرَضَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى عُرْوَةَ بْنِ الصَّلْتِ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ: أَنْ يُؤَمِّنُوهُ فَأَبَى، فَقَتَلُوهُ، فَذُكِرَ لَنَا: أَنَّ الْمُسْلِمِينَ قَالُوا يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ حِينَ أَحَاطَ بِهِمُ الْعَدُوُّ: اللَّهُمَّ إِنَّا لَا نَجِدُ مَنْ يُبَلِّغُ عَنَّا رَسُولَكَ غَيْرَكَ، اللَّهُمَّ فَاقْرَأْ مِنَّا عَلَيْهِ السَّلَامَ، وَأَخْبِرْهُ خَبَرَنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ إِذَا تُوبِعَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ إِذَا تُوبِعَ عَلَيْهِ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ والا غزوہ ہوا، جن کا تعلق بنو ساعدہ سے تھا، اور وہ ”بئر معونہ“ کی طرف گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہمراہ ”مطلب سلمی“ کو بھیجا تھا، تاکہ وہ راستے کے بارے میں ان کی رہنمائی کرے، پھر اللہ کے دشمنوں نے عامر بن طفیل کو پیغام بھیجا اور اس سے مدد مانگی، تو اس نے مسلمانوں کے خلاف اُن کی مدد کی، اس نے سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو قتل کروا دیا، صرف سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ بچ گئے، ان لوگوں نے انہیں قید کر لیا، انہوں نے انہیں زندہ چھوڑ دیا وہ لوگ انہیں لے کر مکہ آ گئے، یہی وہ صاحب ہیں، جنہوں نے سیدنا خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ کو دفن کیا تھا ”بئر معونہ“ کے دن مشرکین نے عروہ بن صلت کو پیشکش کی کہ وہ انہیں امان دیدیتے ہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں مانا، تو ان لوگوں نے انہیں بھی قتل کر دیا، ہمارے سامنے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ ”بئر معونہ“ کے دن جب دشمن نے ان لوگوں کو گھیر لیا تھا، تو انہوں نے یہ کہا: اے اللہ! ہمیں ایسا کوئی شخص نہیں ملتا، جو ہمارے بارے میں تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تک پیغام پہنچائے، تیرے علاوہ اور کوئی ایسا نہیں ہے، اے اللہ! تو ہماری طرف سے انہیں سلام پہنچا دینا اور انہیں ہماری صورت حال کے بارے میں بتا دینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہو گی، جب اس کی متابعت کی گئی ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10131]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہو گی، جب اس کی متابعت کی گئی ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10131]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (355/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10131 in Urdu