الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10145
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ إِلَى الْخَنْدَقِ، فَجَعَلَ نِسَاءَهُ وَعَمَّتَهُ صَفِيَّةَ فِي أُطُمٍ يُقَالُ لَهُ: فَارِعٌ، وَجَعَلَ مَعَهُمْ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أُحُدٍ، فَرَقِيَ يَهُودِيٌّ حَتَّى أَشْرَفَ عَلَى نِسَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى عَمَّتِهِ، فَقَالَتْ صَفِيَّةُ: يَا حَسَّانُ، قُمْ إِلَيْهِ حَتَّى تَقْتُلَهُ قَالَ: وَاللَّهِ مَا ذَاكَ فِيَّ، وَلَوْ كَانَ ذَاكَ فِيَّ لَخَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ صَفِيَّةُ: فَارْبُطِ السَّيْفَ عَلَى ذِرَاعِي قَالَ: ثُمَّ تَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ حَتَّى قَتَلَتْهُ وَقَطَعَتْ رَأْسَهُ، فَقَالَتْ لَهُ: خُذِ الرَّأْسَ فَارْمِ بِهِ عَلَى الْيَهُودِ قَالَ: مَا ذَاكَ فِيَّ، فَأَخَذَتْ هِيَ الرَّأْسَ فَرَمَتْ بِهِ عَلَى الْيَهُودِ، فَقَالَتِ الْيَهُودُ: قَدْ عَلِمْنَا أَنَّ مُحَمَّدًا لَمْ يَكُنْ يَتْرُكُ أَهْلَهُ خُلُوفًا لَيْسَ مَعَهُمْ أَحَدٌ، فَتَفَرَّقُوا وَذَهَبُوا، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَمَرَّ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ وَهُوَ يَقُولُ:
مَهْلًا قَلِيلًا يُدْرِكُ الْهَيْجَا جَمَلْ لَا بَأْسَ بِالْمَوْتِ إِذَا حَانَ الْأَجَلْ قَالَتْ: وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَجْمَلَ مِنْهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَكَانَ عَلَيْهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، وَكَانَ عَلَيْهِ دِرْعٌ مُقَلَّصَةٌ، وَقَدْ تَزَوَّجَ فَبَنَى بِأَهْلِهِ قَبْلَ ذَلِكَ فَعَلَيْهِ أَثَرُ زَعْفَرَانَ.
قَالَ: وَكَانَ حَسَّانُ إِذَا شَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْكُفَّارِ يَفْتَحُ الْأُطُمَ، وَإِذَا كَرُّوا رَجَعَ مَعَهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَقَالَ: فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَرَبَ لِصَفِيَّةَ بِسَهْمٍ كَمَا كَانَ يَضْرِبُ لِلرِّجَالِ. وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْحَدِيثُ مِنْ رِوَايَةِ صَفِيَّةَ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ.

سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خندق کی طرف تشریف لے گئے، آپ نے اپنی ازواج، اپنی پھوپھی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو ایک بلند عمارت میں رکھا، جس کا نام ”فارع“ تھا، آپ نے ان کے ساتھ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احد کی طرف تشریف لے گئے، ایک یہودی چڑھ کر خواتین کے پاس اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی کے پاس پہنچنے لگا، تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے حسان! تم اٹھ کر اس کے پاس جاؤ، اور اسے قتل کر دو، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میرے اندر یہ ہمت نہیں ہے اگر میرے اندر یہ چیز ہوتی، تو میں اللہ کے رسول کے ساتھ چلا جاتا، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر تم تلوار میرے بازو پر باندھ دو۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اس کے پاس گئیں اور اسے قتل کر دیا، انہوں نے اس کا سر کاٹا اور سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے کہا: تم یہ سر لو، اور اسے یہودیوں پر پھینک دو، انہوں نے کہا: یہ میں کیسے کر سکتا ہوں؟ تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے وہ سر لیا اور اسے خود یہودیوں پر پھینک دیا، تو یہودیوں نے کہا: ہمیں یہ پتہ ہے کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے اہل خانہ کو ایسے نہیں چھوڑیں گے کہ ان کے ساتھ کوئی نہ ہو، تو وہ لوگ ادھر ادھر بکھر گئے، اور چلے گئے۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا وہ یہ کہہ رہے تھے: ”تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے، پھر اونٹ جنگ تک پہنچ جائے گا، اور جب (آخری) وقت آ جائے تو موت میں کوئی حرج نہیں ہے“ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اس دن، میں نے ان سے زیادہ خوبصورت شخص کوئی نہیں دیکھا، ان پر زرد رنگ کا نشان موجود تھا، اور انہوں نے چھوٹی (سکڑی ہوئی) زرہ پہنی ہوئی تھی، ان کی شادی ہوئی تھی، کچھ عرصہ پہلے انہوں نے رخصتی کروائی تھی، تو ان پر زعفران کا نشان موجود تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کفار پر حملہ آور ہوئے، تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے عمارت کا دروازہ کھول دیا اور جب وہ لوگ پلٹ گئے، تو وہ ان کے ساتھ واپس آ گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں پتہ چلا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے لئے بھی ایک حصہ مقرر کیا، جس طرح آپ نے مردوں کے لئے حصہ مقرر کیا تھا۔ ان دونوں روایات کی سند ضعیف ہے۔ اس سے پہلے واقعہ احد سے متعلق باب میں، سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10145]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1807)، أخرجه مسند البزار برقم: 978، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4588/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10145 in Urdu