🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10165
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ صَوْتَ رَجُلٍ فَوَثَبَ وَثْبَةً شَدِيدَةً، وَخَرَجَ إِلَيْهِ، فَاتَّبَعْتُهُ فَإِذَا هُوَ مُتَّكِئٌ مُعْتَمٌّ مُرْخٍ عِمَامَتَهُ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: وَثَبْتَ وَثْبَةً وَخَرَجْتَ فَإِذَا هُوَ دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، قَالَ:" وَرَأَيْتِهِ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" ذَاكَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَمَرَنِي أَنْ أَخْرُجَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی آواز سنی، تو آپ جلدی سے اٹھے اور نکل کر اس کی طرف گئے میں آپ کے پیچھے گئی، تو وہ ایک ایسا شخص تھا، جس نے ٹیک لگائی ہوئی تھی، عمامہ باندھا ہوا تھا اور عمامہ کا شملہ دونوں کندھوں کے درمیان پیچھے لٹکایا ہوا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو میں نے عرض کی: آپ جلدی سے اُٹھ کر چلے گئے تھے، جب کہ وہ دحیہ کلبی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس کو دیکھا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھے اور انہوں نے مجھے یہ کہا: کہ میں بنوقریظہ کی طرف نکلوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10165]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8813»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10165 in Urdu