🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10169
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا أَعْمَى فَقَالَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الزُّبَيْرَ مَنَّ عَلِيَّ يَوْمَ بُعَاثٍ فَأَعْتَقَنِي، فَهَبْهُ لِي أَجْزِهِ، فَقَالَ:" هُوَ لَكَ".
فَقَالَ لِلزُّبَيْرِ: هَلْ تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: نَعَمْ ؛ أَنْتَ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ: إِنِّي أَمُنَّ عَلَيْكَ كَمَا مَنَنْتَ عَلِيَّ يَوْمَ بُعَاثٍ قَالَ: هَلْ تَنْفَعُنِي؟ أَيْنَ أَهْلِي؟ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: هَبْ لِي أَهْلَهُ قَالَ: فَوَهَبَ لَهُ أَهْلَهُ، فَأَتَاهُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَدَّ لَهُ أَهْلَهُ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، مَا يَنْفَعُنِي أَنْ نَعِيشَ أَجْسَادًا؟ أَيْنَ الْمَالُ؟ فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَبْ لِي مَالَهُ قَالَ:" وَلَكَ مَالُهُ". قَالَ: فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَدَّ عَلَيْكَ مَالَكَ وَقَدْ أَرَادَ اللَّهُ تَعَالَى بِكَ خَيْرًا.
قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، مَا فَعَلَ حُيَيُّ بْنُ أَخْطَبَ سَيِّدُ الْحَاضِرِ وَالْبَادِ؟ قَالَ: قَدْ قُتِلَ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي مَا فَعَلَ زَيْدُ بْنُ رُوطَا حَامِيَةُ الْيَهُودِ؟ قَالَ: قَدْ قُتِلَ، قَالَ: مَا فَعَلَ كَعْبُ بُنُ أَشْطَا الَّذِي بَطَلَ عَذَارَى الْحَيِّ تَنْغَمِزُ مِنْ حَشْيِهِ؟ قَالَ: قَدْ قُتِلَ قَالَ: مَا فَعَلَ الْمُحَمَّسَانِ؟ قَالَ: هُمَا كَأَمْسِ الذَّاهِبِ قَالَ: فَمَا بَيْنِي وَبَيْنَ لِقَاءِ الْأَحِبَّةِ إِلَّا كَإِفْرَاغِ الدَّلْوِ، أَسْأَلُكَ بِيَدِي عِنْدَكَ إِلَّا أَلْحَقْتَنِي بِالْقَوْمِ قَالَ: فَقَتَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: زبیر نامی ایک نابینا شخص تھا، ثابت بن قیس بن شماس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: زبیر نے جنگ بعاث کے موقع پر مجھ پر ایک احسان کیا تھا اس نے مجھے آزاد کر دیا تھا، تو آپ وہ مجھے ہبہ کر دیں، تاکہ میں اسے جزا دے دوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارا ہوا، سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے زبیر سے دریافت کیا: کیا تم نے مجھے پہچانا؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تم ثابت بن قیس ہو، سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم پر احسان کرنا چاہتا ہوں جس طرح تم نے جنگ بعاث کے موقع پر مجھ پر احسان کیا تھا اس نے کہا: کیا تم مجھے فائدہ دینا چاہتے ہو؟ میرے گھر والے کہاں ہیں؟ سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، اور عرض کی: اُس کے گھر والے بھی مجھے ہبہ کر دیں۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گھر والے انہیں ہبہ کر دیے، وہ زبیر نامی شخص کے پاس آئے اور اسے اس بارے میں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے گھر والے واپس کر دیے ہیں، زبیر نے کہا: اے میرے بھتیجے! ہمیں کیا فائدہ ہو گا کہ اگر ہمارے جسم زندہ رہیں، مال کہاں جائے گا؟ تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، اور عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا مال بھی مجھے دیدیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا مال بھی تمہارا ہوا، پھر سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ زبیر نامی شخص کے پاس واپس آئے اور بولے: اللہ کے رسول نے تمہارا مال تمہیں واپس کر دیا ہے اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں بھلائی کا ارادہ کیا ہے، زبیر نے کہا: اے میرے بھتیجے! شہریوں اور دیہاتیوں کے سردار حیی بن اخطب کا کیا بنا؟ انہوں نے بتایا: وہ قتل ہو گیا ہے، اس نے دریافت کیا: اے میرے بھتیجے! زید بن روطا کا کیا بنا؟ جو یہودیوں کا حامی تھا، انہوں نے بتایا: وہ بھی قتل ہو گیا، ہے اس نے دریافت کیا: کعب بن اشطا کا کیا بنا؟ انہوں نے بتایا: وہ بھی قتل ہو گیا ہے اس نے دریافت کیا: مہمسان کا کیا بنا؟ انہوں نے بتایا: وہ دونوں گزرے ہوئے کل کی مانند ہیں، تو اس نے کہا: پھر میرے اور (میرے) دوستوں کے ساتھ ملاقات کے درمیان، صرف اتنا فرق ہے کہ جتنا ڈول ڈالنے کا ہوتا ہے، میں تم سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ تم مجھ پر یہ مہربانی کرو کہ مجھے ان لوگوں کے ساتھ ملا دو! تو سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10169]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8222»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10169 in Urdu