الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ غَزْوَةِ خَيْبَرَ
غزوہ خیبر کا بیان
حدیث نمبر: 10191
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجَهَّزُوا إِلَى هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا - يَعْنِي: خَيْبَرَ - فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَاتِحُهَا عَلَيْكُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَلَا يَخُرُجَنَّ مَعِي مُصَعِّبٌ وَلَا مُضَعِّفٌ".
فَانْطَلَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى أُمِّهِ، فَقَالَ: جَهِّزِينِي فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَمَرَنَا بِالْجِهَازِ لِلْغَزْوِ، قَالَتْ: تَنْطَلِقُ وَقَدْ عَلِمْتَ مَا أَدْخُلُ [ الْمَرْفَقَ ] إِلَّا وَأَنْتَ مَعِي، قَالَ: مَا كُنْتُ لِأَتَخَلَّفَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَخْرَجَتْ ثَدْيَهَا فَنَاشَدَتْهُ بِمَا رَضَعَ مِنْ لَبَنِهَا، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِرًّا، فَقَالَ:" انْطَلِقِي قَدْ كُفِيتِ".
فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَى إِعْرَاضَكَ عَنِّي لَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا لِشَيْءٍ بَلَغَكَ، قَالَ:" أَنْتَ الَّذِي نَاشَدَتْكَ أُمُّكَ، وَأَخْرَجَتْ ثَدْيَهَا تُنَاشِدُكَ بِمَا رَضَعْتَ مِنْ لَبَنِهَا، أَيَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا كَانَ عِنْدَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدِهِمَا أَنَّهُ لَيْسَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟! بَلْ هُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِذَا بَرَّهُمَا وَأَدَّى حَقَّهُمَا".
قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَقَدْ مَكَثَتْ بَعْدَ هَذَا سِنِينَ مَا أَغْزُو حَتَّى مَاتَتْ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ فَسَارَ مَعَهُ فَتًى مَنْ بَنَى عَامِرٍ عَلَى بِكْرٍ لَهُ صَعْبٍ، فَجَعَلَ يَسِيرُ فِي نَاحِيَةِ الطَّرِيقِ وَالنَّاسِ، فَوَقَعَ بَعِيرُهُ فِي حُفَيْرَةٍ فَصَاحَ: يَا آلَ عَامِرٍ، فَارْتَعَصَ هُوَ وَبَعِيرُهُ، فَجَاءَ قَوْمُهُ فَاحْتَمَلُوهُ.
وَسَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَى خَيْبَرَ فَنَزَلَ عَلَيْهَا، فَدَعَا الطُّفَيْلَ بْنَ الْحَارِثِ الْخُزَاعِيَّ، فَقَالَ:" انْطَلِقْ إِلَى قَوْمِكَ وَاسْتَمِدَّهُمْ عَلَى هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَيَفْتَحُهَا عَلَيْكُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ". فَقَالَ الطُّفَيْلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُبْعِدُنِي مِنْكَ! فَوَاللَّهِ لَأَنْ أَمُوتَ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مِنْكَ قَرِيبٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الْحَيَاةِ وَأَنَا مِنْكَ بَعِيدٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ لَا بُدَّ مِمَّا لَا بُدَّ مِنْهُ فَانْطَلِقْ".
فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَعَلِّي لَا أَلْقَاكَ فَزَوِّدْنِي شَيْئًا أَعِيشُ بِهِ، قَالَ:" أَتَمْلِكُ لِسَانَكَ؟". قَالَ: فَمَا أَمَلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْ لِسَانِي؟! قَالَ:" أَتَمْلِكُ يَدَكَ؟". قَالَ: فَمَا أَمَلِكُ إِذَا لَمْ أَمْلِكْ يَدِي؟! قَالَ:" فَلَا تَقُلْ بِلِسَانِكَ إِلَّا مَعْرُوفًا، وَلَا تَبْسُطْ يَدَكَ إِلَّا إِلَى خَيْرٍ".
قَالَ ابْنُ أَبِي كَرِيمَةَ: وَوَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ بِخَطِّهِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْشِ السَّلَامَ، وَابْذُلِ الطَّعَامَ، وَاسْتَحْيِ اللَّهَ كَمَا تَسْتَحِي رَجُلًا مِنْ رَهْطِكَ ذِي هَيْبَةٍ، وَلْيَحْسُنْ خُلُقُكَ، وَإِذَا أَسَأْتَ فَأَحْسِنْ، إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بستی کے لئے تیاری کر لو، جس کے رہنے والے ظالم ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد خیبر تھا، اللہ تعالیٰ نے چاہا، تو وہ تمہارے لئے اس کو فتح کروا دے گا، اور میرے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ نکلے، جس کا سواری کا جانور دشوار ہو (یعنی ق ابومیں نہ آتا ہو) یا انتہائی کمزور ہو، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کے پاس گئے، اور بولے: مجھے سامان سفر فراہم کریں، کیونکہ اللہ کے رسول نے جنگ کے لئے تیاری کا ہمیں حکم دے دیا ہے، اس خاتون نے کہا: تم جا رہے ہو؟ جبکہ تم جانتے ہو کہ مجھے ہر معاملے میں تمہارے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے نہیں رہ سکتا، تو اس خاتون نے اپنی چھاتی کی طرف اشارہ کر کے واسطہ دیا کہ انہوں نے اپنا دودھ جو انہیں پلایا ہے (اس کے واسطے سے وہ رک جائیں) پھر وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھپ کر آئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چلی جاؤ! تمہارا معاملہ حل ہو جائے، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا ہے، یہ یقینا کسی ایسی وجہ سے ہوا ہو گا، جس کے بارے میں آپ کو کوئی اطلاع پہنچی ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہی وہ شخص ہو، جس کی ماں نے اسے اپنے دودھ کا واسطہ دیا تھا (اور تم نے پھر بھی اس کی بات نہیں مانی؟) کیا تم میں سے کوئی ایک شخص یہ گمان کرتا ہے کہ جب وہ اپنے ماں باپ کے پاس: اُن دونوں میں سے کسی ایک کے پاس ہوتا ہے، تو وہ اللہ کی راہ میں نہیں ہوتا؟ بلکہ وہ (اس وقت) اللہ کی راہ میں ہوتا ہے جب وہ ان دونوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے اور ان دونوں کا حق ادا کرتا ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس کے بعد کئی سال تک رکا رہا، میں نے کسی جنگ میں حصہ نہیں لیا، یہاں تک کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ سے نکلے، آپ کے ساتھ بنو عامر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی روانہ ہوا، ایک سخت نوجوان اونٹ پر سوار تھا، وہ راستے میں ایک جگہ چل رہا تھا، لوگ بھی جا رہے تھے اس کا اونٹ ایک گڑھے میں گر گیا، نے پکارا: اے آل عامر! تو وہ اور اس کا اونٹ کپکپا گئے، پھر اس کی قوم کے افرادا سے اٹھا کر لے کے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ آپ خیبر آ گئے آپ نے وہاں پڑاؤ کیا، آپ نے طفیل بن حارث خزاعی کو بلایا اور فرمایا: اپنی قوم کے پاس جاؤ، اور اس بستی کے بارے میں کمک حاصل کرو، جس کے رہنے والے ظالم ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے چاہا، تو اللہ تعالیٰ اسے عنقریب تمہارے لئے فتح کروا دے گا، تو سیدنا طفیل رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اپنے آپ سے دور کر رہے ہیں۔ اللہ کی قسم! جس دن میں آپ کے قریب ہوؤں، اور اس دن میں مر جاؤں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں آپ سے دور ہو کر زندہ رہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو چیز ضروری ہے، تم جاؤ۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہو سکتا ہے کہ پھر میری آپ سے ملاقات نہ ہو، تو مجھے زاد راہ کے طور پر ایسی چیز عطا کر دیں، جن کے ذریعے میں زندہ رہوں (یعنی مجھے کوئی نصیحت کر دیں)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اپنی زبان کے مالک ہو؟ انہوں نے عرض کی: اگر میں اپنی زبان کا مالک نہیں ہوتا، تو میں کس چیز کا مالک ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اپنے ہاتھ کے مالک ہو؟ انہوں نے عرض کی: اگر میں اپنے ہاتھ کا مالک نہیں ہوؤں گا، تو کس چیز کا مالک ہوؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اپنی زبان کے ذریعے صرف بھلائی کی بات کہنا، اور اپنا ہاتھ، صرف بھلائی کی طرف بڑھانا“۔ ابن ابوکریمہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے ابوعبدالرحیم نامی راوی کی تحریر میں ان کے خط میں
یہ روایت پائی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سلام کو پھیلاؤ، کھانا خرچ کرو، اور اللہ تعالیٰ سے یوں حیاء کرو، جس طرح سے تم اپنے گروہ کے کسی باہیبت شخص سے حیاء کرتے ہو، اور تمہارا اخلاق اچھا ہونا چاہیئے، اور جب تم (کوئی) برائی کرو، تو اچھائی بھی کر لو، کیونکہ اچھائیاں، برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10191]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7897)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7897»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10191 in Urdu