🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ
غزوہ فتح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10229
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَمْنَعُكَ مِنْ ذَلِكَ؟" قَالَ: رَأَيْتُ قَوْمَكَ قَدْ كَذَّبُوكَ وَأَخْرَجُوكَ وَقَاتَلُوكَ، فَأَنْظُرُ مَاذَا تَصْنَعُ، فَإِنْ ظَهَرْتَ عَلَيْهِمْ آمَنْتُ بِكَ وَاتَّبَعْتُكَ، وَإِنْ ظَهَرُوا عَلَيْكَ لَمْ أَتَّبِعْكَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَأَبُوهُ، وَلَمْ يَسُقِ الْمَتْنَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہیں اس بات سے کیا چیز روکتی ہے، تو انہوں نے جواب دیا میں نے آپ کی قوم کو دیکھا ہے کہ انہوں نے آپ کو جھٹلایا انہوں نے آپ کو نکلنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے آپ کے ساتھ لڑائی کی تو میں یہ دیکھتا ہوں کہ ابھی آپ کا کیا بنتا ہے اگر آپ ان پر غالب آ گئے، تو میں آپ پر ایمان لے آؤں گا اور آپ کی پیروی کر لوں گا اور اگر وہ لوگ آپ پر غالب آ گئے، تو میں آپ کی پیروی نہیں کروں گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور ان کے والد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے متن کا سیاق نقل نہیں کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10229]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10229 in Urdu