🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الِاسْتِنْزَاهِ مِنَ الْبَوْلِ وَالِاحْتِرَازِ مِنْهُ لِمَا فِيهِ مِنَ الْعَذَابِ .
قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1027
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ آخَرَ إِذْ أَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ، فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَيْ هَذَيْنِ الْقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ، فَأْتِيَانِي بِجَرِيدَةٍ". قَالَ أَبُو بَكْرَةَ: فَاسْتَبَقْتُ أَنَا وَصَاحِبِي فَأَتَيْتُهُ بِجَرِيدَةٍ، فَشَقَّهَا نِصْفَيْنِ، فَوَضَعَ فِي هَذَا الْقَبْرِ وَاحِدَةً، وَفِي ذَا الْقَبْرِ وَاحِدَةً. قَالَ:" لَعَلَّهُ يُخَفِّفُ عَنْهُمَا مَا دَامَتَا رَطْبَتَيْنِ إِنَّهُمَا يُعَذِّبَانِ بِغَيْرِ كَبِيرٍ: الْغِيبَةُ، وَالْبَوْلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ، وَهَذَا لَفْظُ الطَّبَرَانِيِّ، وَقَالَ أَحْمَدُ:" وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَبِيرٍ، وَبَلَى، وَمَا يُعَذَّبَانِ إِلَّا فِي الْغِيبَةِ وَالْبَوْلِ". وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے، اور ایک اور شخص کے درمیان چلتے ہوئے جا رہے تھے، آپ دو قبروں کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: ان دونوں قبروں کے افراد کو عذاب ہو رہا ہے، تم دونوں میرے پاس کوئی شاخ لے کر آؤ! سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اور میرے ساتھی نے سبقت کرنے کی کوشش کی، میں آپ کے پاس شاخ لے آیا، تو آپ نے اُسے دو حصوں میں تقسیم کیا، اور ایک حصہ، ایک قبر پر رکھ دیا اور دوسرا، دوسری قبر پر رکھ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تک یہ دونوں (شاخیں) خشک نہیں ہوں گی، ان دونوں افراد کے عذاب میں تخفیف رہے گی، ان دونوں کو کسی بڑے گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا (یعنی وہ کوئی ایسا گناہ نہیں ہے، جس سے بچنا مشکل ہو، وہ دو گناہ یہ ہیں:) غیبت کرنا اور پیشاب (کے چھینٹوں سے نہ بچنا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ امام أحمد نے بھی نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ امام طبرانی کی نقل کردہ ہیں، امام أحمد کے الفاظ یہ ہیں: ”ان دونوں کو کسی بڑے (گناہ) کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا، جی ہاں! ان دونوں کو غیبت کرنے اور پیشاب (کے چھینٹوں سے نہ بچنے) کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے“۔
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1027]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3759، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 824، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 449/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 1027 in Urdu