الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ
غزوہ حنین کا بیان
حدیث نمبر: 10271
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ بَدَلٍ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَانْهَزَمَ أَصْحَابُهُ أَجْمَعُونَ إِلَّا الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ، فَرَمَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وُجُوهَنَا بِقَبْضَةٍ مِنَ الْأَرْضِ فَانْهَزَمْنَا، فَمَا يُخَيَّلُ لِي أَنَّ كُلَّ شَجَرَةٍ وَلَا حَجَرٍ إِلَّا وَهُوَ فِي آثَارِنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن بدل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھا آپ کے تمام اصحاب پسپا ہو گئے صرف سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نہیں ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر مٹی ہماری طرف پھینکی تو ہم پسپا ہو گئے، اور مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ہر درخت اور پتھر ہمارا پیچھا کر رہا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10271]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10271]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3368)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3368»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10271 in Urdu