🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ غَزْوَةِ حُنَيْنٍ
غزوہ حنین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10283
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا انْهَزَمَ الْمُسْلِمُونَ يَوْمَ حُنَيْنٍ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ الشَّهْبَاءِ يُقَالُ لَهَا: دُلْدُلٌ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دُلْدُلُ اسْدِي". فَأَلْزَقَتْ بَطْنَهَا بِالْأَرْضِ حَتَّى أَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِفْنَةً مِنْ تُرَابٍ، فَرَمَى بِهَا وُجُوهَهُمْ، فَقَالَ:" حم،لَا يُنْصِرُونَ".
فَانْهَزَمَ الْقَوْمُ وَمَا رَمَيْنَاهُمْ بِسَهْمٍ، وَلَا طَعَنَّاهُمْ بِرُمْحٍ، وَلَا ضَرَبْنَا بِسَيْفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر جب مسلمان پسپا ہو گئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے شہباء خچر پر سوار تھے جس کا نام دلدل تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے دلدل تم بیٹھ جاؤ تو اس نے اپنا پیٹ زمین کے ساتھ ملا لیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹھی بھر مٹی لی اور وہ ان لوگوں کی طرف پھینکی آپ نے فرمایا: حم لا ینصرون تو دشمن پسپا ہو گیا حالانکہ ہم نے نہ انہیں کوئی تیر مارا تھا نہ کوئی نیزہ مارا تھا نہ انہیں تلوار کے ذریعے ضرب لگائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن محمد بن قاسم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10283]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3990»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10283 in Urdu