الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ سَرِيَّةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ
عبداللہ بن جحش کی مہم
حدیث نمبر: 10337
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ بْنَ فُلَانٍ فِي سَرِيَّةٍ فَلَقُوا عَمْرَو بْنَ الْحَضْرَمِيِّ بِبَطْنِ نَخْلَةَ. قَالَ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعِيدٍ الْبَقَّالُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”لوگ تم سے حرمت والے مہینے میں قتال کے بارے میں دریافت کرتے ہیں تم یہ فرما دو: اس میں قتال بڑا (گناہ) ہے“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن فلاں کو ایک مہم پر بھیجا تھا بطن نخلہ کے مقام پر ان لوگوں کا سامنا عمرو بن حضرمی سے ہوا۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10337]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسعید بقال ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10337]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2191)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10337 in Urdu