🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابٌ فِي قِتَالِ فَارِسَ وَالرُّومِ وَعَدَاوَتِهِمْ
ایرانیوں اور رومیوں سے جنگ کرنا اور ان سے عداوت رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10366
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَمَثَّلَتْ لِيَ الْحِيرَةُ كَأَنْيَابِ الْكِلَابِ، وَإِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَهَا".
فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَبْ لِي بِنْتَ بُقَيْلَةَ، فَقَالَ:" هِيَ لَكَ". فَأَعْطَوْهُ إِيَّاهَا فَجَاءَ أَخُوهَا، فَقَالَ: أَتَبِيعُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَاحْتَكِمْ مَا شِئْتَ. قَالَ: بِأَلْفِ دِرْهَمٍ. قَالَ: قَدْ أَخَذْتُهَا بِأَلْفٍ. قَالُوا لَهُ: لَوْ قُلْتَ ثَلَاثِينَ أَلْفًا. قَالَ: وَهَلْ عَدَدٌ أَكْثَرُ مِنْ أَلْفٍ؟!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَلَهُ طَرِيقٌ مِنْ حَدِيثِ صَاحِبِ الْقِصَّةِ فِي قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیرہ کو میرے سامنے کتوں کے دانتوں کی شکل میں پیش کیا گیا تم عنقریب اسے فتح کر لو گے ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بقیلہ کی بیٹی مجھے ہبہ کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہاری ہوئی ان لوگوں نے (جب وہ شہر فتح ہوا) تو وہ عورت ان صاحب کو دے دی اس عورت کے بھائی آئے اور کہا: کہ کیا تم اسے فروخت کرو گے اس نے کہا: ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا: پھر تم جو چاہو وہ طے کر دو اس نے کہا: ایک ہزار درہم، اس کے بھائی نے کہا: میں ایک ہزار درہم کے عوض میں اسے لیتا ہوں لوگوں نے ان صاحب سے کہا: اگر تم تیس ہزار درہم بھی کہہ دیتے تو انہوں نے دیدیئے تھے۔ انہوں نے کہا: کیا ایک ہزار سے بڑا عدد بھی کوئی ہوتا ہے“؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کا ایک اور طریق بھی ہے، جو مرتدین کے ساتھ جنگ کرنے کے بارے میں اس قصہ والے فرد سے منقول حدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (81/17)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6674، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18390»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10366 in Urdu