🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ
مرتدین کے ساتھ جنگ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10391
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ - يَعْنِي الْجُمَحِيِّ - قَالَ: قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِرَارُ بْنُ الْأَزْوَرِ تَوَلَّى قَتْلَ مَالِكِ بْنِ نُوَيْرَةَ، وَفِي ذَلِكَ يَقُولُ مُتَمِّمُ بْنُ نُوَيْرَةَ وَيُعَرِّضُ بِخَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ:

نِعْمَ الْقَتِيلُ إِذَا الرِّيَاحُ تَنَاوَحَتْ حَيْثُ الْعِضَاةُ قَتِيلُكَ ابْنُ الْأَزْوَرِ وَلَنِعْمَ حَشْوُ الدِّرْعِ حِينَ لَقِيتَهُ
وَلَنِعْمَ مَأْوَى الطَّارِقِ الْمُتَنَوِّرِ سَمْحٌ بِأَطْرَافِ الْقِدَاحِ إِذَا انْتَشَى
حُلْوٌ حَلَالُ الْمَالِ غَيْرُ غَدْوَرِ لَا يَلْبَسُ الْفَحْشَاءَ تَحْتَ ثِيَابِهِ
صَعْبٌ مَقَادَتُهُ عَفِيفُ الْمِئْزَرِ أَدَعَوْتَهُ بِاللَّهِ ثُمَّ قَتَلْتَهُ
لَوْ هُوَ دَعَاكَ بِذِمَّةٍ لَمْ يَغْدِرِ نِعْمَ الْفَوَارِسُ يَوْمَ حَلَّتْ غَادَرَتْ
فُرْسَانُ فِهْرٍ فِي الْغُبَارِ الْأَكْدَرِ.
وَيُرْوَى: فِي الْكَدُورِ الْأَكْدَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن سلام جمحی بیان کرتے ہیں: ابوعبیدہ نے یہ بات بیان کی ہے ضرار بن ازور نے مالک بن نویرہ کو قتل کیا تھا اسی بارے میں متمم بن نویرہ نے یہ شعر کہا: ہے۔ انہوں نے سیدنا خالد بن ولید پر تعریض کرتے ہوئے یہ اشعار کہے ہیں: ”کیا ہی اچھا مقتول ہے، جب درختوں میں ہر طرف سے تیز ہوائیں چلتی ہیں، اے ابن ازور! وہ جسے تم نے قتل کیا، جب تم اس سے ملے تو زرہ پہننے والا کیا ہی اچھا تھا، اور رات کو آگ دیکھ کر آنے والے مسافر کے لئے کیا ہی اچھا ٹھکانہ تھا، سرور میں ہوتا تو جوئے کے تیروں میں فیاض ہوتا، شیریں مزاج، حلال مال والا، بے وفائی نہ کرنے والا تھا، اس نے اپنے کپڑوں کے نیچے بے حیائی کو نہیں پہنا، اس کی باگ ڈور تھامنا مشکل تھا، وہ پاکدامن تھا، کیا تم نے اسے اللہ کے نام پر بلایا اور پھر اسے قتل کر دیا؟ اگر وہ تمہیں کسی عہد کے تحت بلاتا تو بے وفائی نہ کرتا، اس دن کیا ہی اچھے شہسوار تھے جب فہر کے شہسواروں نے (اسے) گہرے غبار میں چھوڑ دیا“۔ ایک روایت میں ’ گہرے غبار ‘ کی جگہ ’ گہری تاریکی ‘ کے الفاظ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10391]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8126)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10391 in Urdu