🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
خوارج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10420
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: هَلْ سَمِعْتَ فِي الْخَوَارِجِ مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَ: سَمِعْتُ وَالِدِي أَبَا بَكْرَةَ يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" أَلَا إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ أَشِدَّاءُ أَحِدَّاءُ، ذَلِقَةٌ أَلْسِنَتُهُمْ بِالْقُرْآنِ، لَا يَتَجَاوَزُ تَرَاقِيَهُمْ، أَلَا إِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَأَنِيمُوهُمْ، إِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَأَنِيمُوهُمْ، فَالْمَأْجُورُ قَاتِلُهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالطَّبَرَانِيُّ رَوَاهُ أَيْضًا، وَكَذَلِكَ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
مسلم بن ابوبکرہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص نے ان سے سوال کیا: کیا آپ نے خوارج کے بارے میں کوئی بات سنی ہے۔ انہوں نے بتایا: میں نے اپنے والد سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”خبردار! عنقریب میری امت میں کچھ لوگ نکلیں گے، جو سخت اور تیز ہوں گے، اُن کی زبانیں قرآن کے حوالے سے بلیغ (یا تیز ہوں گی اور وہ قرآن اُن کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، خبردار! جب تم انہیں دیکھو تو انہیں مار دینا، جب تم انہیں دیکھو، تو انہیں مار دینا، کیونکہ ان کو قتل کرنے والے کو اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اور اسی طرح امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10420]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1859) اخرجه احمد فى المسند (44/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19933، وأخرجه مسند البزار برقم: 3676»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10420 in Urdu