🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ التَّلْقِينِ فِي الْحَدِّ
حد کے بارے میں تلقین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10486
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: أُتِيَ بِرَجُلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا قَدْ سَرَقَ جُلَّ بَعِيرٍ - أَوْ جُلَّ دَابَّةٍ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَخَالُهُ فَعَلَ". ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا سَرَقَ، فَقَالَ:" مَا أَخَالُهُ فَعَلَ". حَتَّى شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ شَهَادَاتٍ. قَالَ:" اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ ثُمَّ ائْتُونِي بِهِ". فَذَهَبُوا بِهِ فَقَطَعُوا يَدَهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" وَيْحَكَ تُبْ إِلَى اللَّهِ". فَقَالَ: تُبْتُ إِلَى اللَّهِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص نے ایک اونٹ کی جھول چوری کی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک جانور کی جھول چوری کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ اس نے ایسا کیا ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے چوری کی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ اس نے ایسا کیا ہو گا، یہاں تک کہ اس شخص نے اپنے خلاف گواہیاں دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو پھر اسے میرے پاس لے کر آنا لوگ اسے لے گئے اور انہوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اس نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس کی توبہ قبول فرما۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10486]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6684)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6684، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8259، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3293»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10486 in Urdu