الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ رَفْعِ الْقَلَمِ عَنْ ثَلَاثَةٍ
تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے
حدیث نمبر: 10510
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَالْمَعْتُوهِ حَتَّى يُفِيقَ، وَالصَّبِيِّ حَتَّى يَعْقِلَ أَوْ يَحْتَلِمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے، سوئے ہوئے شخص سے جب تک وہ بیدار نہیں ہو جاتا ذہنی توازن کی خرابی کا شکار شخص جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا اور بچے سے جب تک اسے عقل نہیں آ جاتی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جب تک وہ بالغ نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10510]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11141)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10141، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3427، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8881»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10510 in Urdu