🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابٌ فِي الْحَدِّ يَثْبُتُ عِنْدَ الْإِمَامِ فَيُشْفَعُ فِيهِ
جب حاکم کے سامنے حد ثابت ہو جائے، اور پھر اس بارے میں سفارش کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10567
وَعَنْ أَبِي مَطَرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا أُتِيَ بِرَجُلٍ فَقَالُوا: إِنَّهُ قَدْ سَرَقَ جَمَلًا، فَقَالَ: مَا أَرَاكَ سَرَقْتَ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَلَعَلَّهُ شُبِّهَ لَكَ؟ قَالَ: بَلَى قَدْ سَرَقْتُ، قَالَ: اذْهَبْ بِهِ يَا قُنْبُرُ، فَشُدَّ أَصَابِعَهُ، وَأَوْقِدِ النَّارَ وَادْعُ الْجَزَّارَ يَقْطَعْهُ، ثُمَّ انْتَظِرْ حَتَّى أَجِيءَ لَكَ، قَالَ: فَلَمَّا جَاءَ قَالَ لَهُ: سَرَقْتَ؟ قَالَ: لَا. فَتَرَكَهُ.
قَالُوا لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لِمَ تَرَكْتَهُ، وَقَدْ أَقَرَّ لَكَ؟ قَالَ: أَخَذْتُهُ بِقَوْلِهِ وَأَتْرُكُهُ بِقَوْلِهِ، ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ قَدْ سَرَقَ فَأَمَرَ بِقَطْعِهِ، ثُمَّ بَكَى فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِمَ تَبْكِي؟ قَالَ:" فَكَيْفَ لَا أَبْكِي، وَأُمَّتِي تُقْطَعُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ".
قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا عَفَوْتَ عَنْهُ؟ قَالَ:" ذَاكَ سُلْطَانُ سُوءٍ الَّذِي يَعْفُو عَنِ الْحُدُودِ، وَلَكِنْ تَعَافَوْا بَيْنَكُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَأَبُو مَطَرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ وَلَكِنَّ الرَّاوِيَ عَنْهُ.
ابومطر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا ان کے پاس ایک شخص کو لایا گیا۔ لوگوں نے بتایا: اس نے ایک اونٹ چوری کیا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے بارے میں میری یہ رائے نہیں ہے کہ تم نے چوری کی ہو گی؟ اس نے کہا: جی ہاں (میں نے چوری کی ہے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہو سکتا ہے تمہیں کوئی شبہ لاحق ہو گیا ہو۔ اس نے کہا: جی نہیں! میں نے چوری کی ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے قنبر! تم اسے لے جاؤ اور اس کی انگلیاں باندھ دو اور آگ جلا دو اور قصائی کو بلا لو، جو اس کو کاٹ دے پھر تم انتظار کرنا، جب تک میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: کیا تم نے چوری کی ہے؟ تو اس نے کہا: جی نہیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے چھوڑ دیا۔ لوگوں نے ان سے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ نے اسے کیوں چھوڑ دیا ہے؟ جبکہ وہ آپ کے سامنے اقرار کر چکا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس کے قول کی بنیاد پر اسے پکڑا تھا، اور اس کے قول کی بنیاد پر اسے چھوڑ دیا ہے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو لایا گیا، جس نے چوری کی تھی۔ آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، پھر آپ رو پڑے۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کیوں نہ روؤں، جبکہ میری امت کے ایک فرد (کے ہاتھ) کو تمہارے درمیان کاٹا جا رہا ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اس سے درگزر کیوں نہیں کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا شخص برا حکمران ہو گا، جو حدود کے معاملے میں درگزر کرے تاہم تم آپس میں اسے معاف کر دیا کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ابومطر نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اور اس سے روایت کرنے والے شخص سے بھی میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10567]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (328)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 10567 in Urdu