الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِي مَنْ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - وَهَلْ يُسْتَتَابُ ؟ وَكَمْ يُسْتَتَابُ ؟
اس شخص کا بیان، جو اسلام قبول کرنے کے بعد کافر ہو جائے (ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں) کیا اس سے توبہ کروائی جائے گی اور اس سے کتنی مرتبہ توبہ کروائی جائے گی؟
حدیث نمبر: 10577
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: إِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ مِنْ مَسَاجِدِ بَنِي حَنِيفَةَ فَسَمِعْتُهُمْ يَقْرَؤُونَ شَيْئًا لَمْ يُنَزِّلْهُ اللَّهُ: الطَّاحِنَاتُ طَحْنًا، الْخَابِزَاتُ خَبْزًا، وَالْعَاجِنَاتُ عَجْنًا، اللَّاقِمَاتُ لَقْمًا. قَالَ: فَقَدَّمَ ابْنُ مَسْعُودٍ ابْنَ النَّوَّاحَةِ إِمَامَهُمْ، فَقَتَلَهُ وَاسْتَكْثَرَ الْبَقِيَّةَ، فَقَالَ: لَا أَجْزَرَهُمُ الْيَوْمَ الشَّيْطَانُ، سَيِّرُوهُمْ إِلَى الشَّامِ حَتَّى يَرْزُقَهُمُ اللَّهُ تَوْبَةً أَوْ يُفْنِيَهُمُ الطَّاعُونُ. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں بنو حنیفہ کی مساجد میں سے ایک مسجد کے پاس سے گزرا، تو میں نے انہیں ایسی چیز کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، جو اللہ تعالیٰ نے نازل نہیں کی یا وہ لوگ وہ چیز قرآن کے طور پر پڑھ رہے تھے)۔ ”آٹا پیسنے والیاں اور روٹی پکانے والیاں اور آٹا گوندھنے والیاں اور لقمے بنانے والیاں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے امام ابن نواحہ کے پاس آئے، اور انہوں نے اسے قتل کر دیا باقی لوگ کیونکہ زیادہ تھے، تو انہوں نے فرمایا: آج میں ان لوگوں کو شیطان کے حوالے نہیں کروں گا، تم ان کو شام کی طرف بھیج دو، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں، توبہ نصیب کر دے گا یا طاعون انہیں فنا کر دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10577]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10577]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8956)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10577 in Urdu