الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ .
پانی کے ذریعے استنجاء کرنا
حدیث نمبر: 1058
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَقَدْ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْنَا - يَعْنِي قُبَاءَ - فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ فِي الطَّهُورِ خَيْرًا، أَفَلَا تُخْبِرُونِي؟" قَالَ: يَعْنِي قَوْلَهُ: (فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ) . قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَجِدُهُ مَكْتُوبًا عَلَيْنَا فِي التَّوْرَاةِ - يَعْنِي الِاسْتِنْجَاءَ بِالْمَاءِ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، وَلَمْ يَقُلْ: عَنْ أَبِيهِ، كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرٌ أَيْضًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، وَلَمْ يَقُلْ: عَنْ أَبِيهِ، كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرٌ أَيْضًا.
محمد بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اُن کی مراد یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قباء تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے طہارت کے حوالے سے تم لوگوں کی تعریف بیان کی ہے، کیا تم مجھے اس کے بارے میں نہیں بتاؤ گے؟ (کہ تم لوگوں کا طہارت کا مخصوص طریقہ کیا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد، اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان تھا: ”اُس میں ایسے افراد ہیں، جو اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ وہ اچھی طرح سے طہارت حاصل کریں، اور اللہ تعالٰی اچھی طرح سے طہارت حاصل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“ راوی بیان کرتے ہیں: تو اُن لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اس چیز کو پایا تھا، کہ تورات میں اسے ہم پر لازم قرار دیا گیا۔ ان لوگوں کی مراد، پانی کے ذریعے استنجاء کرنا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، محمد بن عبداللہ بن سلام کے حوالے سے نقل ہے، انہوں نے اس کی سند میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے کہ یہ ان کے والد (سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے منقول ہے، جیسا کہ امام طبرانی نے نقل کیا ہے، اس روایت کی سند میں بھی شہر نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1058]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23321»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1058 in Urdu