الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ اعْتِرَافِ الزَّانِي ، وَرَجْمِ الْمُحْصَنِ
زانی کا اعتراف کرنا اور محصن کو سنگسار کیا جانا
حدیث نمبر: 10608
عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ شَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمَرَ بِرَجْمِ رَجُلٍ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَلَمَّا أَصَابَتْهُ الْحِجَارَةُ فَرَّ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالعزیز بن عبدالله بن عمرو قرشی بیان کرتے ہیں مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے جو اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک شخص کو سنگسار کرنے کا حکم دیا جب اسے پتھر لگے تو وہ بھاگ کھڑا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے (لوگوں سے) فرمایا تم لوگوں نے اسے چھوڑ کیوں نہیں دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10608]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10608]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22663»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10608 in Urdu