🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ .
پانی کے ذریعے استنجاء کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1061
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ فِيهِمْ - عَزَّ وَجَلَّ - (فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ؟) " قَالَ: كَانُوا يَسْتَنْجُونَ بِالْمَاءِ، وَكَانُوا لَا يَنَامُونَ اللَّيْلَ كُلَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ دُونَ قَوْلِهِ:" وَكَانُوا لَا يَنَامُونَ اللَّيْلَ كُلَّهُ".
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ لوگ کون ہیں؟ جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس (مسجد) میں ایسے افراد ہیں، جو اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ وہ اچھی طرح سے طہارت حاصل کریں اور اللہ تعالٰی اچھی طرح سے طہارت حاصل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے“ انہوں نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جو پانی کے ذریعے استنجاء کرتے ہیں اور وہ ساری رات سوئے نہیں رہتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اور وہ ساری رات سوئے نہیں رہتے ہیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1061]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 699، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4070، 7555، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3031، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3620، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 458، 5723»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1061 in Urdu