الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَاءِ .
پانی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 1064
عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ، فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ: أَنَّى تَوَضَّأْتُ مِنْ هَذَا. فَتَوَضَّأَ مِنْهُ وَقَالَ:" إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ".
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام بزار نے، اُن کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے: آپ وضو کرنے لگے، تو آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون نے آپ کی خدمت میں عرض کی، اس (پانی) کے ذریعے میں نے بھی وضو کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پانی سے وضو کر لیا اور ارشاد فرمایا: پانی کو کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے۔
اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1064]
اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1064]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1064 in Urdu