الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ حَدِّ الْقَذْفِ وَمَا فِيهِ مِنَ الْوَعِيدِ
زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد اور اس بارے میں وعید کا بیان
حدیث نمبر: 10685
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَلَدِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنَّهُ يَرِثُ أُمَّهُ، وَتَرِثُهُ أُمُّهُ، وَمَنْ قَفَاهَا بِهِ جُلِدَ ثَمَانِينَ، وَمَنْ دَعَاهُ وَلَدَ الزِّنَا جُلِدَ ثَمَانِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: وَذَكَرَ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ، فَإِنْ كَانَ هَذَا تَصْرِيحًا بِالسَّمَاعِ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَإِلَّا فَهِيَ عَنْعَنَةُ ابْنِ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے میاں بیوی کی اولاد کے بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے کہ وہ بچہ اپنی ماں کا وارث بنے گا اور اس کی ماں اس کی وارث بنے گی اور جو شخص اس عورت پر زنا کا الزام لگائے گا اسے اسی کوڑے لگائے جائیں گے اور جو شخص اس کے بیٹے کو زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے کے طور پر بلائے گا اسے بھی اسی کوڑے لگائے جائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے ابن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے، اور یہ بات بیان کی ہے کہ عمرو بن شعیب نے یہ بات ذکر کی ہے اگر تو اس میں سماع کی صراحت ہے، تو اس کے رجال ثقہ ہیں ورنہ یہ ابن اسحاق کی عنعنہ کے طور پر نقل کردہ روایت ہو گی اور وہ راوی مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10685]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7028)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6989»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10685 in Urdu