الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ الْقَسَامَةِ ، وَالْقَتِيلِ يَكُونُ بِأَرْضِ قَوْمٍ
قسامت کا بیان، نیز جب کسی قوم کے علاقے میں کوئی شخص مقتول پایا جائے
حدیث نمبر: 10734
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: وُجِدَ قَتِيلٌ أَوْ مَيِّتٌ بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَرَعَ مَا بَيْنَ الْقَرْيَتَيْنِ أَيُّهُمَا كَانَ أَقْرَبَ فَوُجِدَ أَقْرَبَ إِلَى أَحَدِهِمَا بِشِبْرٍ، قَالَ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَهُ عَلَى الَّذِي كَانَ أَقْرَبَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو بستیوں کے درمیان ایک شخص مقتول (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میت کے طور پر پایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا دونوں بستیوں کے درمیان پیمائش کی گئی کہ وہ شخص کون سی بستی کے زیادہ قریب ہے، تو وہ ان دونوں بستیوں میں سے ایک بستی کے ایک بالشت زیادہ قریب تھا راوی بیان کرتے ہیں: گویا میں اس وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بالشت کی طرف دیکھ رہا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا معاملہ ان لوگوں کے خلاف قرار دیا جس (بستی) کے وہ زیادہ قریب تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10734]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10734]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1534) اخرجه احمد فى المسند (39/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11435»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10734 in Urdu