الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ فِي مَنْ قَتَلَ مُعَاهِدًا أَوْ أَخَفَرَ ذِمَّةً .
جو شخص کسی ذمی کو قتل کر دے یا اسے دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کرے
حدیث نمبر: 10751
عَنْ رَجُلٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" سَيَكُونُ قَوْمٌ لَهُمْ عَهْدٌ، فَمَنْ قَتَلَ رَجُلًا مِنْهُمْ لَمْ يَرِحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ تِسْعِينَ عَامًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب ایسے لوگ ہوں گے جنہیں عہد دیا گیا ہو گا، تو جو شخص ان میں سے کسی فرد کو قتل کر دے وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا اگرچہ اس کی خوشبو نوے سال کی مسافت سے محسوس ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10751]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10751]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (61/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16154، 22668»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10751 in Urdu