الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَفَاتِحَةِ الْكِتَابِ .
بسم اللہ الرحمن الرحیم اور سورت فاتحہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10809
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ وَهُوَ بِوَادِي الْقُرَى، وَهُوَ عَلَى فَرَسِهِ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ بُلْقِينَ، فَقَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" هَؤُلَاءِ الْمَغْضُوبُ عَلَيْهِمْ" وَأَشَارَ إِلَى الْيَهُودِ. فَقَالَ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" الضَّالُّونَ" يَعْنِي النَّصَارَى.
وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: اسْتُشْهِدَ مَوْلَاكَ - أَوْ غُلَامُكَ - فُلَانٌ، قَالَ:" بَلْ يُجَرُّ إِلَى النَّارِ فِي عَبَاءَةٍ غَلَّهَا".
وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: اسْتُشْهِدَ مَوْلَاكَ - أَوْ غُلَامُكَ - فُلَانٌ، قَالَ:" بَلْ يُجَرُّ إِلَى النَّارِ فِي عَبَاءَةٍ غَلَّهَا".
عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں: انہیں ان صاحب نے یہ بات بتائی ہے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آپ اس وقت وادی قری میں موجود تھے، آپ اس وقت اپنے گھوڑے پر سوار تھے، بلقین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آپ سے سوال کیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یہ کون لوگ ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جن پر غضب نازل ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کی طرف اشارہ کیا، اس نے دریافت کیا یہ کون لوگ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ گمراہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد عیسائی لوگ تھے، پھر ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: آپ کے فلاں غلام نے جام شہادت نوش کر لیا ہے، یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے لیکن مفہوم یہی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ اسے اس کی وجہ سے گھسیٹ کر جہنم کی طرف لے جایا جائے گا جو عباء اس نے خیانت کے طور پر حاصل کی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10809]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (32/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10809 in Urdu